ناف میں تیل لگانے کے حیران کن فوائد
اکثر لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کو بخار نزلہ زکام کھانسی ہڈیوں میں درد یا قبض جیسی بیماریاں لاحق ہوتی ہیں اور علاج سے بھی ان کو فرق نہیں پڑتا اس تحریر میں ایک ایسی ٹپ پیش کی جارہی ہے جس کو استعمال کرنے سے آپ خود فرق محسو کریں گے بخار بڑوں کا ہو یا بچوں کا ہو رات کو سونے سے پہلے کوئی بھی تیل لیں اسکو روئی کی مدد سے اپنی ناف میں لگا ئیں
اور ناف کے ارد گرد لگائیں انشاء اللہ بہت فرق پڑے گا ناف اللہ کی طرف سے خاص تحفہ ہوتا ہے باسٹھ سال کی عمر میں ایک بزرگ آدمی کو دائیں آنکھ سے دکھائی دینا بند ہوگیا رات کو تو انہیں اکثر ہی دکھائی نہیں دیتاتھا ڈاکٹرز نے انہیں بتایا کہ آپ کی آنکھیں تو بالکل ٹھیک ہیں لیکن بس ایک ہی مسئلہ ہے کہ جن رگوں سے آپ کی آنکھوں میں خ و ن پہنچتا ہے وہ خشک ہوچکی ہیں تو ان صاحب کو کسی نے بتایا کہ آپ ناف میں تیل لگائیں اور جب انہوں نے ناف میں تیل لگانے کی عادت کو اپنی زندگی کا معمول بنا لیاتو ان کی تمام پریشانیاں دور ہو گئی
اگر آپ کی آنکھوں میں جلن ہو آپ کو آنکھوں سے صحیح دکھائی نہ دیتا ہو یا آپ کی آنکھوں کے سامنے جالا نما نظر آتا ہو تو رات کو سونے سے پہلے تین قطرے دیسی گھی کے یا ناریل کے تیل کے اپنی ناف میں ٹپکائیں اور تقریبا ڈیڑھ انچ سوراخ کے ارد گرد لگائیں انشاء اللہ آنکھوں کی بہت سی مشکلات سے نجات حاصل ہوگی ناف کے سوراخ میں اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے ایک خاصیت رکھی ہے ہمارے جسم میں موجود رگیں خشک ہوجائیں تو ناف کے ذریعے ان تک تیل پہنچایا جائے تو وہ دوبارہ کھل جاتی ہیں جو خواتین حسن و جمال چاہتی ہیں یا وہ مرد جو وقت سے پہلے بوڑھے نہیں ہونا چاہتے وہ ناف کو دن میں ایک بار سرسوں کے تیل یا ویزلین سے ایک بار ضرور چکنا کریں بچو ں کے پیٹ میں اگر درد ہورہا ہو تو سرسوں کے تیل کو ناف کے اردگرد لگائیں انشاء اللہ چند ہی منٹوں میں پیٹ درد سے آرام ہوجائے گا کانوں میں اگر سائیں سائیں کی آواز آتی ہو
تو سرسوں کے تیل میں دو عدد تخم ہرمل پیس کر ناف میں ڈالنے سے انشاء اللہ پندرہ دن میں سائیں سائیں کی آوازیں بند ہوجائیں گی قوت سماعت کی کمی کو دور کرنے کے لئے پچاس گرام سرسوں کے تیل میں بیس گرام دار چینی ملا کر ہلکی آنچ پر اچھی طرح پکائیں اور یہ تیل اپنی ناف میں لگائیں انشاء اللہ قوت سماعت میں بہتری آئے گی اگر آپ کا پیٹ پھول رہا ہو تو پچاس گرام سرسوں کے تیل میں بیس گرام کلونجی ڈال کر ہلکا گرم کر کے اپنی ناف میں ڈالیں انشاء اللہ آپ کا پیٹ کنٹرول ہوجائے گا اور اس کے علاوہ ٹینشن ہو پریشانی ہو یا پھر سٹریس ہو ناف میں تیل لگانے سے تمام ذہنی بیماریوں سے چھٹکارہ مل جاتاہے ہونٹ پھٹ جائیں یا جلد خشک ہوجائے تو صرف ناف میں تیل لگائیں اور ہر قسم کی خشکی سے نجات پائیں۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین
Leave a Reply