”گردے کی پتھری، سوجن، پیشاب میں جلن اور گردوں کی صفائی کا غذا سے علاج“

گردے انسانی جسم کا اہم حصہ ہیں اور جسم سے زہریلے معدے خارج کرنے کا اہم ذریعہ ہیں جیسا کہ ہم جانتے ہیں صحت اللہ تعالیٰ کی طرف سے بہت ہی بڑی نعمت ہے ہم لوگوں کے لیے مگر افسوس ہم اس نعمت کا شکر ادا نہیں کرتے اس نعمت کا شکر ادانہ کرتے ہوئے ہم اس میں ایسی ایسی چیزیں ایسی ایسی خوراکیں ڈالتے ہیں کہ جن کی وجہ سے ہماری باڈی طرح طرح کی بیماریوں کا شکار ہو جاتی ہے ۔

ہماری باڈی میں طرح طرح کی بیماریاں جنم لے لیتی ہیں جیسا کہ شوگر ، ہائی بلڈ پریشر، سوجن پیشاب کی جلن اور بھی طرح طرح کی بیماریاں جنم لے لیتی ہیں۔ صحت اللہ پاک کی طرف سے بہت ہی بڑی نعمت ہے۔ ہمیں اس نعمت کی قدر کرنی چاہیے۔

مگر ہم نے اس نعمت کی قدر نہ کی ۔ تو ہم چلتے ہیں اپنے موضوع کی طرف آج کا ہمارا موضوع ہے گردوں کے بارے میں کہ کیسے گردے ہمارے جسم کا ایک بہترین اور اہم ترین آرگن ہے۔ جیسا کہ ہم سب ہی اس بات سے واقف ہیں کہ گردوں کے ذریعے ہی زہر یلے معدے ہمارے جسم سے باہر نکلتے ہیں پیشاب کے ذریعے۔

اور جب پیشاب آنا بند ہو جائے تو سمجھ لیجئے کہ ہمارے جس میں جو گردے ہیں وہ کمزور ہو چکے ہیں اور گردے کمزور ہونے کے ساتھ ساتھ پیشاب کا آنا بھی متاثر ہو جاتا ہے اور جب پیشاب متاثر ہوتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ زہر یلے معدے جو ہماری باڈی میں بن رہے ہوتے ہیں وہ پیشاب کے ذریعے خارج نہیں ہو رہے تو ایسی صورت میں وہ زہر یلے معدے ہمارے جسم میں ہی جمع ہو تے رہتے ہیں۔

جو کہ ہمارے خون کو آلودہ کر تے ہیں اور اس طرح سے زہریلے معدے ہمارے پورے جسم میں پھیل کر ہمیں مزید بیمار کرنے لگ جاتے ہیں جب کہ گردوں کو کام میں لانے کے لیے لوگ ڈیلاسز بھی کرواتے ہیں لیکن جب معاملہ حد سے گزر جائے تو یہ ڈیلا سز بھی کام نہیں آتے اور ان ڈیلا سز کروانے کے باوجود بھی گردے ہمارے ٹھیک سے کام نہیں کر پاتے۔ گردے کمزور کیوں ہوتے ہیں ان وجوہات کو بھی جان لیتے ہیں ہمارے گردے کمزور اسی لیے ہی ہوتے ہیں کہ ہم زیادہ تر باہر کے کھانے کھا رہے ہو تے ہیں جیسا کہ تلی ہوئی چیزیں اور اس کے علاوہ فاسٹ فورڈاور بھی بہت سی چیزیں جو ہماری صحت کا بیڑہ غرق کر دیتی ہیں ۔

ہمارے گردے پر اثر انداز ہوتی ہیں اور اس کے علاوہ یہ بھی کہا جا تا ہے کہ اگر حاجت ہو اور اسے روک لیا جائے تو اس طرح کرنے سے بھی مثانہ کمزور ہو جاتا ہے اور جب مثانہ کمزور ہو تا ہے تو گردے بھی کمزور ہو نے لگتے ہیں۔ یہ ہماری باڈی ایک چین بیسڈ سسٹم کے تحت چل رہی ہے ایک آرگن خراب ہونے کے ساتھ ساتھ دوسرا آرگن بھی خراب ہو جاتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *