سے کیسے محفوظ رکھ سکتی ہے؟ جانیں
جو کا شمار قدیم زمانے سے ہی اناج کے طور پر کیا جاتا ہے اور انسان اس کو اپنی غذا میں استعمال کرتا آرہا ہے اناج کی دیگر تمام اقسام کی طرح بھی یہ غذائیت اور ریشوں سے بھر پور غذا ہے جس کے فائدوں کو پوری دنیا تسلیم کرتی ہے- وسطی ایشیا کے علاقے چین ، جاپان اور کوریا میں جو کے دیگر استعمال کے ساتھ ساتھ اس کی چائے بنا کر بھی پی جاتی ہے
اور وہاں کے لوگوں کا یہ ماننا ہے کہ یہ چائے انسانی صحت کے لیے بہت مفید ہوتی ہے- اس چائے کے اندر کیفین کی مقدار صفر ہوتی ہے اس لیے اس کی عادت ہو جانا قرین قیاس ہے- مگر اس کی افادیت کے سبب اس کے روزانہ استعمال کو اپنی عادت بنا ڈالنا صحت کے لیے بہت ضروری ہے-
جو کی چائے بنانے کا طریقہ
جو کی چائے بنانے کے لیے دو چمچ بھنے ہوئے جو لے لیں اور آٹھ کپ پانی کے اندر ڈال دیں اور اس کو پندرہ سے بیس منٹ تک ہلکی آنچ پر پکائیں- اس کے بعد اس کو ٹھنڈا کر لیں بوقت ضرورت اس کو دوبارہ گرم کر کے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے یا پھر اس کو فریج میں ٹھنڈا کر کے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے ذائقے کے لیے اس میں شکر ، شہد یا پھر لیموں کو شامل کیا جا سکتا ہے-
1: دل و جگر کے لیے مفید
جو کی چائے سے زہریلے مادے جسم سے خارج ہوتے ہیں اس میں ایسے اجزا موجود ہوتے ہیں جو کہ خون کو جمنے سے روکتے ہیں اور اس کے دوران کو بہتر بناتے ہیں جس سے دل کے دورے کے خطرات کم ہوتے ہیں- اس کے ساتھ ساتھ یہ جگر کے لیے بہت مفید ہوتی ہے اور جسم میں موجود زہریلے مادوں کو تیزی سے خارج کر کے جگر کی صحت کو بہتر بناتا ہے اور جسم میں موجود فاضل چکنائی کو توڑ کر جسم سے خارج ہونے میں مدد دیتی ہے-
2: پیشاب کے انفیکشن کو دور کرتی ہے
جو کی چائے پیشاب آور مشروب ہے اور چونکہ یہ کیفین سے پاک ہے اس لیے اس کا زیادہ سے زيادہ استعمال بھی کسی قسم کے بھی مضر اثرات سے محفوظ ہوتی ہے- اس کے علاوہ یہ پیشاب کی نالی میں موجود بیکٹیریا کا خاتمہ کر کے پیشاب کی نالی میں موجود انفیکشن کو ختم کرنے کا باعث بنتا ہے اور گردوں کو خراب ہونے سے محفوظ رکھتا ہے-
3: ہاضمے کو بہتر بناتی ہے
جو کے اندر فائبر کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جس کے سبب یہ قبض کا خاتمہ کرتا ہے اور معدے میں موجود تیزابیت کا خاتمہ کر کے معدے کی جلن سے نجات دلاتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ پیٹ کی صفائی کر کے تمام زہریلے اور غیر ضروری معدوں کو جسم سے خارج کرتی ہے-
4: جسم کو ٹھنڈک دیتا ہے
جاپانیوں کا یہ ماننا ہے کہ جو تاثیر کے اعتبار سے ٹھنڈا ہوتا ہے اس لیے اس کی چائے کو ٹھنڈا کر کے سخت گرمی میں پینے سے جسم کو ٹھنڈک ملتی ہے لو کے اثرات سے بچا جا سکتا ہے اور اس کے علاوہ جسم کے درجہ حرارت کو معتدل رکھنے میں مدد ملتی ہے-
5: خوشگوار نیند کے لیے
جن لوگوں کو نیند نہ آنے کی تکلیف ہو ان کو چاہیے کہ رات کو سونے سے قبل ایک گلاس جو کی چائے پی لیں کیوں کہ اس چائے میں میلا ٹونن اور ٹریپٹوفن نامی اجزا موجود ہوتے ہیں جو کہ انسانی دماغ کو پرسکون کر کےاس کو ہر قسم کے دباؤ سے نجات دلواتے ہیں اور پرسکون اور خوشگوار نیند کی ضامن ہوتے ہیں-
6: نزلہ زکام میں مفید
جو کی چاۓ جراثیم کش ہوتی ہے اس لیے نزلہ زکام کی صورت میں اس کا استعمال ان کے جراثيموں کا خاتمہ کرتی ہے- اس کے علاوہ یہ گلے سے سوزش کا خاتمہ کر کے سانس لینے میں ہونے والی دشواری کا خاتمہ کرتی ہے اس کے ساتھ ساتھ یہ بلغم کا جسم سے اخراج کرنے میں بھی بہت مددگار ثابت ہوتی ہے اور نزلہ زکام میں اس کو نیم گرم حالت میں استعمال بہت مفید ثابت ہوتا ہے-
Leave a Reply