گرج چمک اور تیزہوائوں کیساتھ بیشتر علاقوں میں بارش محکمہ موسمیات نے عوام کو ٹھنڈی ٹھار خوشخبری سنا دی

پیر کے روز ملک کے بیشتربالائی وسطی علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔ تاہم کشمیر اور اس سے ملحقہ علا قوں میں چند مقامات پر گرج چمک اورتیزہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتربالائی وسطی علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔ تاہم جنوب مشرقی سندھ کشمیر

اور اس سے ملحقہ علا قوں میں چند مقامات پر گرج چمک اورتیزہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ تاہم اسلام آباد میں پیر اور منگل کے روز موسم گرم اور خشک رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم میر پور خاص میں 02 ملی میٹربارش ہوئی۔گزشتہ روزریکار ڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: لا ڑ کا نہ42،سبی اور تربت میں 41ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *