آئندہ کچھ دن مُلک بھر میں موسم کیسا رہے گا ؟محکمہ موسمیات نے بتادیا
جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم زیریں سندھ ، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز اسلام آباد میں دن کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم شام/ رات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔بروز ہفتے کے روز اسلام آباد میں دن کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان۔ تاہم شام/ رات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔تاہم سیالکوٹ (سٹی )03 اور نارووال میں02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روزریکار ڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت44 ،لسبیلہ 43، سبی، نوکنڈی ، پسنی، روہڑی ، بھکر اور نور پور تھل میں 42ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
Leave a Reply