آنے والے پورے ہفتے میں کراچی سمیت ملک کے ان علاقوں میں بارش کا امکان

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ایک مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔ جس کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے دیگر حصوں میں تیز بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق 31 اگست کی رات سے مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو رہا ہے جو کہ 3 ستمبر تک جاری رہے گا۔

جبکہ مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ کراچی سمیت سندھ بھر کے مختلف حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اندرون سندھ کے شہر جن میں عمر کوٹ، تھرپارکر اور سانگھڑ ڈسٹرکٹ سمیت مختلف حصوں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

تاہم کراچی میں بارشوں کا سلسلہ 1 سے 3 ستمبر تک شروع ہونے کا امکان ہے۔ جبکہ نوٹیفکیشن میں متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *