تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ مزید بارشیں محکمہ موسمیات نے آج ٹھنڈی ٹھار پیش گوئی کر دی
گلوب نیوز! آج اتوار کے روز کشمیر ، خیبر پختو نخوا ،اسلام آباد، بالائی/وسطی پنجاب اورگلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے ۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے ۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز کشمیر ، خیبر پختو نخوا ،اسلام آباد ، پنجاب ،گلگت بلتستان اور شما ل مشرقی بلوچستان میں تیزہواؤں اور
گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا ۔ گزشتہ روزر یکار ڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی 44، تربت، نوکنڈی ، دادو، بہاولنگر اور نور پور تھل میں 41ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
Leave a Reply