تین چیزیں انسان کو زندگی میں ایک بار ملتی ہیں ؟
اے انسان !اللہ پاک نے تجھے اپنے لیے پیدا کیا ہے۔ اور تو دوسروں کا ہونا چاہتا ہے۔ مظلوم کی بددعا سے ڈرو کیونکہ اس کے اور اللہ تعالیٰ کے درمیان کوئی پردہ حائل نہیں۔ آنکھ کی قدر کسی نابینا سے اور آزادی کی قدر کسی غلا م سے پوچھو۔ اپنا حساب کرلو اس سے پہلے کہ تمہارا حساب کیا جائے۔ پاؤں پھسل جائیں تو پھسلنے دو مگر زبان نہ پھسلنے دو۔ تین چیزیں انسان کو زندگی میں ایک بار ملتی ہیں۔ والدین، حسن اور جوانی جو شخص حق کے خلاف کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ خود اس کامقابلہ کرتا ہے۔ ہرانسان خطا کار ہے۔ اور بہترین خطاکارتوبہ کرنے والا ہے۔
سخی اللہ کے ، جنت کے او رلوگوں کے قریب ہے اور آگ سے دور ہے۔ جو دنیاوی حیثیت میں تجھ سے زیادہ ہے اس کو مت دیکھ کہ ناشکری پید ا ہوگی۔ حقیقی علم ایک نور ہے۔ جو اللہ انسان کے دل میں ڈال دیتا ہے۔ جو شخص اللہ تعالیٰ کو بھول جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ا س کو اپنی پہچان بھی بھلا دیتا ہے۔ کم بختی ہے اس آدمی کی جو جھوٹ بول کر لوگوں کو ہنسانا چاہے۔
تین چیزیں کسی کا انتظار نہیں کرتیں۔ م و ت ، وقت اور گاہک ۔ لوگوں میں بدترین وہ شخص ہے جو اپنے گھر والوں کے حق میں تنگی کرنے والا ہو۔ جاہلوں کی صحبت سے پرہیز کرو۔ ایسا نہ ہو کہ یہ تمہیں بھی جاہل بنا دیں۔ وہ خدا سے بہت قریب ہے جو خوش اخلاق اور دوسروں کو بوجھ اٹھانے والا ہے۔
تم وقت کو چھوٹی چیز نہ سمجھو اس نے بڑے بڑے بادشاہوں کے دن پلٹ دئیے ہیں۔ جس شخص کو دعا کی توفیق ہوگئی اس کے لیے قبولیت کے دروازے کھل گئے۔ عبادت کر کے غرور کرنے والے سے گن اہ گار ت وبہ کرنے والا بہتر ہے۔ جتنی محنت سے لوگ جہنم میں جاتے ہیں۔ اس سے آدھی محنت سے جنت میں جاسکتے ہیں۔
Leave a Reply