شوہر اور بیوی ،اخلاقی کہانی
ایک شخص نے اپنی بیوی کو طلاق دےدی، تو کچھ لوگ اس کے پاس پوچھنے گئے کہ کیوں طلاق دی؟ وہ شخص بولا: ابھی وہ عدت میں ہے اور میری بیوی ہے،میں اس سے رجوع کرسکتا ہوں، میں اگر تمہارے سامنے اس کے عیب بیان کروں تو رجوع کیسے کروں؟ کچھ عرصہ گزرا اس شخص نے رجوع نہیں کیا،کچھ لوگ دوبارہ اس کے پاس وجہ پوچھنے آئے
تو وہ بولا:اگر اب میں نے اس کے بارے میں کچھ کہا تو کوئی بھی اس سے شادی نہیں کرے گا،اس عورت کی دوسری جگہ شادی ہوگئی،چند لوگ پھر پوچھنے آئے،آخر کیا وجہ تھی تو وہ شخص بولا: اب وہ کسی اور کی عزت ہے اس لیے پرائی اور اجنبی عورت کے بارے میں اپنی زبان بند ہی رکھنی چاہیئے کسی انسان میں کوئی خوبی دیکھو تو اسے بیان کرو،لیکن اگر خامی دیکھو تو وہاں تمہاری خوبی کا امتحان ہے
Leave a Reply