27 کروڑ کے جوتے؟ ان میں ایسی کیا خاص بات ہے جو اس کو اتنی مہنگی قیمت میں بھی خرید لیا گیا؟

گلوب نیوز! دنیا کا مہنگا ترین لباس ، گھڑی ، فیشن گلاسز، جیکٹ، اور دیگر ملبوساتی چیزوں اور ان کی مہنگی قیمتوں کے بارے میں آپ اکثر سنتے ہی ہوں گے۔ وہیں اب دنیا کے مہنگے ترین جوتوں کے بارے میں بھی آپ کو بتانے جا رہے ہیں جس نے قیمتِ فروخت کا ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔امریکا کے معروف ریپر اور گلوکار کانیے ویسٹ کے مقبول اسپورٹس کمپنی کے نائیکی کمپنی کے جوتے ہیں۔

کانیے ویسٹ نے یہ جوتے 2008 میں گریمی ایوارڈز کی تقریب میں ‘ہے ماما’ اور ‘اسٹرونگر’ کیپرفارمنس کے دوران پہنے تھے۔امریکی خبر رساں ادارے ‘اے پی ‘ کی رپورٹ کے مطابق برانڈ سودبیز نے اعلان کیا کہ ‘گریمی ‘ میں پہنے گئے کانیے ویسٹ کے نائیکی ایئر ییزی ون 18 لاکھ ڈالر (27 کروڑ پاکستانی روپے) میں فروخت ہوئے۔یہ جوتے ریئرز نامی، اسنیکر انویسٹمنٹ مارکیٹ پلیس نے خریدے ہیں۔کانیے ویسٹ جوتوں نے اب تک سب سے زیادہ قیمت میں فروخت ہونے کا ریکارڈ قائم کیا ہے اور یہ وہ پہلے جوتے ہیں جن کی قیمت 10 لاکھ ڈالرز سے تجاوز کرگئی۔12 نمبر کے ان جوتوں کو گلوکار و ریپر کانیے ویسٹ اور مارک اسمتھ نے ڈیزائن کیا تھا جو نرم سیاہ چمڑے سے بنے ہیں، جس کے اوپری حصوں پر سوراخوں کے ذریعے ڈیزائننگ عمل میں لائی گئی ہے

۔اس ڈیزائن میں ییزی فیئر فوٹ اسٹریپ اور سگنیچر ‘وائے’ بھی موجود ہے۔کانیے ویسٹ کے ان جوتوں کی قیمت 2020 میں نیلام کیے گئے اسنیکر کی جوڑی سے 3 گنا زیادہ ہیں جو 6 لاکھ 15 ہزار ڈالرز میں فروخت ہوئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *