گاجر کے بے پناہ فائدے،گاجر کی مدد سے80بیماریوں کا علاج اور بہترین نسخے
گلوب نیوز! قدرت نے ہمیں جو نعمتیں دی ہیں ان میں ایک انمول گاجر ہے جومفید غذائی عناصر سے بھرپور ہے۔ یہ تو بچہ بچہ جانتاہے کہ گاجر آنکھوں کے لیے مفید ہے کیوں کہ اس میں بیٹا کیروٹین ہوتا ہے۔ دنیا بھر میں ہونے والی متعدد تحقیقات میں سے پتہ چلا ہے کہ گاجر میں دیگر فوائد بھی موجود ہیں،۔جن کا ذکر عام طور پر کم ہی سننے کو ملتا ہے۔ غذائیت سے بھرپورگاجر کا جوس کئی مہلک امراض کو روکنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
گاجر کے جوس میں بہت زیادہ مقدار میں موجود وٹامن A آنکھوں، جگر ، جلد ، ہڈیوں اور دانتوں کے لیے بہت ہی اہم ہے۔ اس کے علاوہ اس میں وٹامن سی، بی، ای، ڈی، پروٹینز، پوٹاشیم، کیلشیم، آئرن، کاپر اور بہت سے دوسرے لازمی اجزاء پائے جاتے ہیں،۔جن میں ہر ایک کے اپنے اپنے فوائد ہیں۔گاجر کے جوس میں اگر تھوڑا سا چقندر اور سیب شامل کر لیا جائے تو اس کے فوائد مزید بڑھ جاتے ہیں۔
جن میں سے چند ایک درج ذیل ہیں
:1۔ کینسر سے بچائو کیلئے مفید ہے کیونکہ اس کا جوس کا استعمال کینسر سے متاثرہ خلیوں کی پرورش کو روکتا ہے۔ ایک خیال یہ بھی ہے کہ کینسر کے مریض اگر اس جوس کو مسلسل استعمال کریں تو یہ بیماری مکمل طور پر ختم بھی ہو سکتی ہے۔
۔2۔ جگر ، گردوں اور لبلبہ کی حفاظت کیلئے گاجر بہترین ہے جبکہ السر کی بیماری میں بھی بہت مفید ہے۔
۔3۔اس کا جوس پھیپھڑوں کو قوت بخشتا اور بلڈ پریشر کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔
۔4۔ قوت مدافعت میں زبردست اضافہ کرتاہے۔
۔5۔ گاجر کا جوس آنکھوں اور بینائی کے لیے تو مفید ہونے کے ساتھ ساتھ یہ آنکھوں کو روشنی اور قوت بخشتا ہے، ساتھ ہی بینائی تیز کرتا ہے۔۔
6۔ پٹھوں کے کھنچاؤ کو دور کرتا ہے۔
۔7۔ قبض کے خلاف مزاہمت کرتاہے۔
۔8۔ گاجر کا جوس بدہضمی کی وجہ سے سینے میں پیدا ہونے والی جلن کو دور کرتا ہے۔
۔9۔ جِلد کی رنگت کو نکھارنے کیلئے بہت مفید ہے۔
۔10 جسم سے فضول فیٹس کو نکلنے میں مدد دیتا ہے اور جگر کی صفائی میں بہت ہی اہم کردار ادا کرتا ہے۔
Leave a Reply