شوہر کے لیے لازوال محبت بیوی کی
گلوب نیوز! میاں بیوی کا رشتہ محبتوں سے بھرا ہوتا ہے لیکن محبت بہت سی قربانیاں مانگتی ہے جس کی لازوال کہانیاں آئے روز سننے اور دیکھنے کو ملتی ہیں، کسی بھی معاشرے میں شوہر اور اہلیہ کو ایک قلب دو جان یا پھر ایک گاڑی کے دو پہیوں کی تشبیہ دی جاتی ہے کیونکہ دونوں کا ساتھ ایک دوسرے کے لیے بے حد ضروری ہے۔
سعودی عرب کے صوبے جازان کے رہائشی جابر المالکی کے دونوں گردے ناکارہ ہوگئے تھے جس کے باعث ان کی زندگی بھی خطرے میں پڑگئی تھی اور اگر فوری گردے کی پیوند کاری نہ کی جاتی تو انہیں اپنی زندگی سے ہاتھ دھونا پڑتا۔ ڈاکٹرز نے ان کی صحت سے متعلق دوسری بیوی کو آگاہ کیا اور دوسرا گردہ لگوانے کا مشورہ دیا تھا۔ دوسری بیوی ام احمد نے ڈاکٹرز کے مشورہ سن کہا کہ میں اپنا ایک گردہ عطیہ کروں گی اس کےلیے جو بھی کارروائی کرنی ہیں وہ کرلیں۔
ڈاکٹروں نے ریاض کے کنگ فیصل اسپیشلسٹ ہسپتال میں جابر المالکی کو گردے کی منتقلی اور پیوند کاری کے لیے آپریشن کیا جو کامیاب رہا۔المالکی نے سبق ویب سائٹ سے گفتگو میں کہا ‘آپریشن کی کامیابی پر اللہ تعالی کا شکر گزار ہوں، اس کے بعد میں ‘ام احمد’ کی ایثار و قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرسکوں گا جس کی بدولت مجھے نئی زندگی ملی ہے’۔المالکی کا مزید کہنا تھا کہ زندگی بھر اس کا احسان مند رہوں گا کیونکہ کچھ بھی کرلوں ام احمد کا یہ قرض کبھی ادا نہیں کرسکتا۔
دوسری جانب ایثا و قربانی کی مثال قائم کرنے والی اہلیہ ام احمد نے کہا کہ ‘مجھے ڈاکٹروں کی زبانی اپنے شوہر کی مشکل کا پتہ چلا تو مجھ سے شوہر کی تکلیف برداشت نہ ہوئی اور ڈاکٹروں نے درخواست کی کہ میں اپنا گردہ عطیہ کروں گی۔خیال رہے کہ المالکی پیشے سے ایک ٹیچر ہیں اور ام احمد سے ان کی شادی کو صرف ڈیڑھ دو سال ہوئے ہیں اور ان کا ایک شیر خوار بیٹا بھی ہے
Leave a Reply