5 نہیں 10نہیں 20نہیں 50 نہیں بلکہ 80 شادیاں کرنے والا شخص
گلوب نیوز! فلوریڈا میں 80 سے زائد جعلی شادیاں کروانے والے بھارتی شخص کو 7 سال قید کی سزا سنا دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق فلوریڈا کے رہائشی ایک بھارتی شخص کو 80 سے زائد جعلی شادیاں کروانے پر وفاقی جیل میں 7 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 47 سالہ روی بابو کولا کو پانامہ کی سٹی فیڈرل کورٹ نے 7 سال قید کی سزا سنائی ۔
قبل ازیں سال کے آغاز پر روی بابو نے ویزا حاصل کرنے کے لیے جعلی شادیاں کرنے اور منی لانڈرنگ کرنے کی سازش کرنے کا اعتراف کیا تھا۔ 2017ء میں وفاقی ایجنسی نے اُس وقت اس معاملے کی تحقیقات شروع کیں جبکہ انہیں علم ہوا کہ دیہی علاقہ الامبا میں حال ہی میں کافی بڑی تعداد میں امریکہ میں غیر قانونی طور پر مقیم بھارتی شہریوں اور بے کاؤنٹی کی خواتین کی شادیاں ہوئیں ۔
ایجنسی حکام کا کہنا ہے کہ ہر شادی کرنے والی خواتین کو جعلی شادی کرنے پر 12 ہزار ڈالر دینے کا وعدہ کیا گیا تھا تاکہ ان سے شادی کرنے والے مرد حضرات امیگریشن سے فائدہ حاصل کر سکیں۔ سکیورٹی ایجنسی کی تحقیقات کے مطابق اس معاملے کی تحقیقات کے دوران روی بابو کے اکاؤنٹ سے تقریباً 7 لاکھ ڈالرز منتقل کیے گئے تھے۔ تاہم اب روی بابو کو سات سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے جسے فیڈرل جیل میں رکھا جائے گا۔
Leave a Reply