سردی کی شدت میں اضافہ، دھند، بارش اور برفباری کی زوردار انٹری،محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کردی
گلوب نیوز! محکمہ موسمیات نے بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کردی جبکہ پنجاب اور سندھ کے بالائی علاقوں میں شدید دھند کا امکان ظاہر کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا ۔تاہم
شام/رات کے دوران بالائی خیبر پختو نخوا ،کشمیراور گلگت بلتستان میں بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان۔پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھاۓ رہنے کی توقع ہے۔ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا ۔تاہم بالائی خیبر پختو نخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھاۓ رہنے کی توقع ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم گلگت بلتستان ، کشمیر اور پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلو چستان اورشمالی علاقہ جات میں شدید سردرہا۔سب سے زیادہ بارش : گلگت بلتستان: چلاس 06 اور اسکردو میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 11،گوپس ،قلات منفی 10، استور ،کالام، کوئٹہ منفی 09 ، بگروٹ منفی 08، اسکردو،پاراچنارمنفی07،ہنزہ اورمالم جبہ میں منفی 05ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
بارشیں بے وقت کیوں ہوتی ہیں .جانیں
وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ بے وقت بارشوں اور موسموں کی شدت میں اضافے کی وجہ ماحولیاتی آلودگی ہے جو انسانی بقا اور ترقی کی راہ میں بھی بڑی رکاوٹ ہے ۔ساہیوال کے کمشنر آفس میں خصوصی اجلاس ہوا جس می ساہیوال ڈویژ ن میں ماحولیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں کمشنر ساہیوال نادر چٹھہ،سابق وفاقی وزیر چوہدری نوریز شکور خان،سابق تحصیل ناظم پنڈی گھیب ضلع اٹک ملک خرم علی خان،ڈپٹی کمشنرز بابر بشیر،عامر عقیق اور احمد کمال مان،ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے محبوب احمد،ایڈیشنل کمشنر کو آرڈی نیشن شفیق احمد ڈوگر،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اظہر دیوان،ڈویڑنل فاریسٹ آفیسر ملک وسیم سجاد اور چیف میٹرو پولیٹن آفیسر فرمائش علی خان سمیت دوسرے متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی ۔اجلاس میں ملک امین اسلم کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نا صرف فصلوں کی پیداوا رمتاثر ہو رہی ہے بلکہ انسان مختلف بیماریوں کا بھی شکار ہو رہے ہیں ،ضرورت اس امر کی ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کے مسئلے کی سنگینی کو سمجھا جائے اور اس کے اثرات کو کم کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں ،وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا بلین ٹری منصوبہ اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے جس میں عام شہریوں کی شرکت انتہائی ضروری ہے ۔
Leave a Reply