عقل، شرم، محبت، تقدیر، عشق اور لالچ

کہتے ہیں کہ حکیم لقمان کے پاس عقل آئی تو انہوں نے پوچھا ۔ ” تو کون ہے اور کہاں رہتی ہے ؟؟” عقل نے کہا ” میں عقل ہوں اور انسان کے سر میں رہتی ہوں۔ پھر شرم آئی تو لقمان نے اس سے پوچھا، تو کون ہے اور کہاں رہتی ہے ؟ اس نے جواب دیا ، میں شرم ہوں اور آنکھ میں رہتی ہوں

۔ اسی طرح محبت آئی تو اس سے بھی حکیم لقمان نے پوچھا ، تو کون ہے اور کہاں رہتی ہے ؟ اس نے جواب دیا ، میں محبت ہوں اور انسان کے دل میرامسکن ہے ۔ اب تقدیر آئی تو اس سے بھی پوچھا کہ ” تو کون ہے اور کہاں رہتی ہے “؟ تقدیر کہنے لگی، میں تقدیر ہوں اور انسان کے سر میں رہتی ہوں “۔ لقمان نے کہا ” وہ تو عقل کا نشیمن ہے “۔ عقل بولی ، جب تقدیر آتی ہے تو میں رخصت ہو جاتی ہوں “۔ اب عشق آیا اس سے دریافت کیا گیا ، ” تو کون ہے اور کہاں رہتا ہے “؟ جواب ملا، میں عشق ہوں اور انسان کی آنکھ میں رہتا ہوں”- لقمان نے کہا، وہاں تو شرم رہتی ہے – اس نے جواب دیا جب عشق آتا ہے تو شرم چلی جاتی ہے “۔ آخر میں لالچ آیا ، اس سے بھی پوچھا ، ” تو کون ہے اور کہاں رہتا ہے “۔ جواب دیا ، میں لالچ ہوں اور انسان کے دل میں رہتا ہوں”۔ لقمان نے کہا، اس جگہ تو محبت رہتی ہے ۔ تو لالچ نے جواب دیا ۔ ” جب میں آتا ہوں تو محبت چلی جاتی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *