ہلکی ہلکی بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری اگلے 2روزکے دوران موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات

گلوب نیوز! آج پیر کے روز ملک کے بیشتر بالائی /وسطی علاقوں میں مطلع ابر آلودرہے گاجبکہ بیشتر علاقوں میں ہلکی ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس دوران خطہ ٔ پوٹھوہار،بالائی پنجاب، خیبر پختونخواہ ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے ۔محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے

کراچی میںمنگل کو بارش کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کی صبح شہر میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے، شہر میں بارش ملک میں داخل ہونے والے مغربی سلسلے کے سبب ہوگی، اگلے 2 روز کے دوران شہر کا مطلع جزوی اور مکمل ابرآلود رہنے کی توقع ہے، اگلے 3 روز کے دوران شہر کا کم سے کم پارہ 14 سے 16 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے بعد شہر میں معمول سے تیز سرد ہوائیں چل سکتی ہیں اور سرد ہواؤں کی وجہ سے شہر کا مجموعی درجہ حرارت گرسکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *