مچھلی کی آنکھوں کی وہ نشانی جسے دیکھتے ہی آپ کو مچھلی کو پھینک دینا ہے ، کھانا بالکل نہیں ۔۔ سردیوں میں مچھلی کی پہچان جان لیں
تازہ مچھلی کی پہچان کیسے ہوتی ہے؟ چند آسان طریقےاس بات میں کوئی شک نہیں کہ مچھلی کے بےشمار طبی فوائد ہیں لیکن یہ تمام فائدے آپ کو تب ہی پہنچ سکتے ہیں جب آپ تازہ مچھلی کھائیں- باسی مچھلی آپ کو فائدہ پہچانے کے بجائے مزید نقصان پہنچا سکتی ہے اور آپ کی صحت کو خراب کرسکتی ہے-اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ کیسے معلوم ہو کہ جو مچھلی ہم خرید رہے ہیں وہ تازہ ہے یا کہ باسی؟ تو اس کے لیے ہم آپ کو تازہ مچھلی کی چند ایسی نشانیاں بتائیں گے
جنہیں ذہن نشین کر کے آپ مارکیٹ میں کھڑے کھڑے ہی باآسانی تازہ مچھلی اور باسی مچھلی کے فرق پہچان سکتے ہیں-سب سے پہلے مچھلی کی آنکھیں دیکھیں اگر ان میں چمک موجود ہے تو سب سمجھ جائیں کہ یہ تازہ مچھلی ہے کیونکہ پھیکی یا مدہم پڑتی آںکھیں باسی مچھلی کی علامت ہوتی ہیں-اس کے علاوہ مچھلی کے جسم کو انگوٹھے سے دبائیں اگر جسم پر گڑھا پڑ جائے تو یہ تازہ مچھلی نہیں ہے بصورت دیگر اگر مچھلی اگر تازہ ہوگی تو دبانے پر گڑھا پیدا نہیں ہوگا-اسی طرح مچھلی کے پروں کو کھینچ کر دیکھیں اگر آسانی سے علیحدہ ہو جائیں تو یہ بھی خراب مچھلی کی نشانی ہے اس کے علاوہ گلپھڑے سے دیکھیں کہ وہ سرخ ہے تو تازہ ہے اور اگر کالا ہے تو باسی مچھلی کی نشانی ہے۔مچھلی خریدنے کے بعد آپ اس کو نمک ،لیموں اور اجوائن لگا کر تھوڑی دیر کے لئے رکھ دیں جب تمام پانی نکل جائے تب اس کو دھو لیں اب اس پر مصالحے لگا کر تقریباً چوبیس گھنٹوں کے لئے فریزر میں رکھ دیں تاکہ مصالحہ اچھی طرح مچھلی میں جذب ہو جائے اس طرح مچھلی کا ذائقہ دوبالا ہو جائے گا۔اور کھانے میں بھی لطف آئے گا۔مچھلی میں انتہائی کم کیلریز ہوتی ہیں اس لئے اس کو ہر کوئی کھا سکتا ہے۔اپنے بچوں کو مچھلی ضرور کھلائیں کیونکہ اس سے ان کی یاداشت اور نظر تیز ہوں گی-
Leave a Reply