شروع میں ہر بُرائی چھوٹی معلوم ہوتی ہے
نوشیرواں عادل ایک مشہور بادشاہ تھا۔ایک دن وہ درباریوں کے ساتھ شکار کیھلنے گیا۔جب شکار کیا ہوا گوشت پکانے کا وقت آیا تو باورچی کو پتا چلا کہ وہ نمک لانا بھول گیا ہے۔اس نے ایک غلام کو آواز دی اور کہا،”ذرا دوڑ کر قریبی گاٶں سے تھوڑا سا نمک لے آٶ۔“ بادشاہ نے باورچی کی بات سُن لی۔اس نے غلام کو بُلا کر کہا، ”بغیردام دیے نمک ہرگز مت لینا۔“غلام نے ادب سے ہاتھ باندھ کر کہا،
”جہاں پناہ،آپ بادشاہ ہیں۔اگر آپ کیلے تھوڑا سا نمک مفت لے آٶں تو کیا حرج ہے؟“ بادشاہ نے جواب دیا: ”شروع میں ہر بُرائی چھوٹی معلوم ہوتی ہے،مگر وہ بڑھتے بڑھتے اتنی بڑی ہو جاتی ہے کہ اس کا روکنا مشکل ہو جاتا ہے۔اگر بادشاہ چھوٹی بُرائی کرے تو لوگ اس کو دیکھا دیکھی بڑی بُرائی کرنے لگتے ہیں۔“ اگر بادشاہ کسی کے درخت سے ایک سیب مفت لے لے تو رعایا اس درخت کے سب سیب بغیر قیمت ادا کیے چٹ کر جاۓ گی۔
Leave a Reply