عشق حقیقت میں وہ ہے کہ معشوق سامنے ہو اور عاشق اس کو۔
! ساتھ نہ دینے والوں کا طریقہ واردات یہ ہوتا ہے کہ وقت پڑنے پر وہ ناراض ہوجاتے ہیں۔ کمال بات یہ ہے کہ لفظوں سے ہی خاموشی ٹوٹتی ہے اور لفظ ہی خاموش کردیتے ہیں۔ دیر سے بنو لیکن کچھ بنو ۔ کیونکہ لوگ وقت کے ساتھ خیریت کے بجائے حیثیت پوچھنے لگتے ہیں۔ چھین کر کھانے والوں کا کبھی پیٹ نہیں بھرتا اور بانٹ کر کھانے والے کبھی بھوکے نہیں رہتے۔
فاصلوں کو آپس میں کبھی اتنا نہ بڑھنے دیں کہ
دروازے کھلے بھی ہوں لیکن آپ کو اجنبی بن کر دروازہ کھٹکھٹا نا پڑے۔ پریشانی حالات سے نہیں ، خیالات سے پیدا ہوتی ہے۔ جو اپنی غرض کےلیے تم سے دوستی رکھے اس کی دوستی سے ہٹ جاؤ۔ اگر تم سورج کی طرح چمکنا چاہتے ہو تو پہلے سورج کی طرح جلنا سیکھو ۔ اچھا سوچیے اور اچھا بولیے کیونکہ بد گمانی اور بد زبانی دو ایسے عیب ہیں جو انسان کے ہرکمال کوزوال میں بدل دیتے ہیں۔
سچے رشتے کچھ نہیں مانگتے سوائے وقت اورعز ت کے۔ تم کہاں صیحح تھے یہ کوئیی یاد نہیں رکھتا تم کہاں غلط ہویہ کوئیی نہیں بھولتا۔ رشتے کم بنائیں لیکن دل سے نبھائیں اکثر لوگ بہتر کی تلاش میں بہترین کھوبیٹھتے ہیں۔ تم دوسروں کی عورتیں پاک رہنے دو ۔ رب تمہاری عورتوں کی حفاظت کرے گا۔ سکون چاہتے ہو تو
مکانوں میں نہیں انسانوں پرخرچ کرو۔بے شک حالات انسان کےہاتھ میں نہیں ہیں لیکن جس کے ہاتھ میں ہیں وہ بہت رحیم و کریم ہے۔ کسی کی خوشی سے حسد کرنے کاکوئیی فائدہ نہیں ہوتا سب کو وہی ملتا ہے جو اللہ نے اس کے نصیب میں لکھا ہوتا ہے۔ باپ کے حکم مانو تا کہ خوشحال ہوسکو باپ کی سختی برداشت کرو تاکہ باکمال ہوسکو۔ معافی غلطیوں کی ہوتی ہے کسی کو دی گئی
اذیتوں اور زیادتیوں کی نہیں ۔ کتنا بے رحم ہے انسان اپنا دل بچانے کے لیے کس دوسرے کا دل توڑ دیتا ہے۔ دنیا بھر نے پہلی بار یہ وقت دیکھا ہے جب انسان نے جینے کی خاطر پیسہ کمانا چھوڑ دیا ہے۔ عورت کے دل کے اندر جھانک کراس کا ہر خواب دیکھ سکے وہی اس کا اصل حقدار ہے۔ جب عورت شادی سے پہلے مرد کی خواہش پوری کرتی ہے تو
وہ کبھی اس سے شادی نہیں کرتا ۔ اسے آوارہ سمجھ کر چھوڑدے دیتا ہے۔ عشق وہ نہیں جو حوس پوری ہونے پر ختم ہوجائے عشق وہ ہے جومعشوق سامنے ہو او رہاتھ لگانے کی ہمت نہ ہو۔ کسی سے توجہ کی بھیک مانگنے سے بہتر ہے خاموشی سے بیٹھے رہیے ،یہی
عزت نفس ہے۔ وقت کے سمجھانے کا طریقہ سخت اور کر ب ناک ہوتاہے مگر یہ بھی سچ ہے کہ وقت کی سمجھائی بات حتمی ہوتی ہے اور ساری زندگی کےلیے سمجھ آجاتی ہے۔ ایک جاب ہولڈر عورت اپنے شوہر کو وہ عزت نہیں دے پاتی جوایک گھریلو خاتون دیتی ہے۔ میں نے ایسے بھی مرد دیکھے ہیں جوسجدوں میں اپنے عشق کے لیے رویا کرتے ہیں جس کی نظریں ہرعورت پر نہیں پڑتی
جس کے دماغ و دل میں بس ایک نام ایک چہرہ اور ایک آواز گونجتی ہے وہ ہر کسی سے عشق نہیں لڑاتا ہرکسی کےپیچھے نہیں بھاگتا میں نے ایسے بھی مرد دیکھے ہیں۔
Leave a Reply