شاداب خان نے پشاور زلمی سے شکست کی وجہ بتا دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ پشاور زلمی کے خلاف میچ میں ہم نے پہلے 10 اوور اچھی باؤلنگ نہیں کی اور ہمار ا باڈی لینگوئج پازیٹو نہیں تھا لیکن پھر باؤلنگ میں اچھا کم بیک بھی کیا ۔ میچ کے بعد شکست کی وجہ پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا۔

کہ بیٹنگ میں ابتدائی طور پر سب کنٹرول میں تھا لیکن پھر غلطیاں ہوئیں۔ ہم نے اتنی زیادہ غلطیاں نہیں کیں لیکن حریف ٹیم نے بہت اچھی باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور یارکر لینتھ پر باؤلنگ کی جس سے ہم مشکل میں پڑے ۔ شاداب خان نے کہا کہ ٹورنا منٹ کے کچھ میچز میں اچھی کرکٹ نہیں کھیلی ۔ جبکہ ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ لاہور قلندرز کے خلاف کوالیفائر میچ میں کنڈیشنز مشکل تھیں لیکن اپنے پلان پر عمل کیا اور کامیابی ملی ۔ جیت کے بعد بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اننگز کے آغاز میں گیند بلے پر آرہا تھا لیکن پھر محسوس ہوا کہ پچ مشکل ہے ، اس پچ پر گیند تیز بھی آرہا تھا اور ہلکا بھی آرہا تھا اس لیے اندازہ لگانا مشکل تھا ۔ ان کہنا تھا کہ ہم نے وکٹیں اپنے ہاتھ میں رکھیں، راشد خان نے بہت اچھی باولنگ کی لیکن پھر پولارڈ نے اچھی اننگز کھیلی اور  ہم نے مناسب ہدف دیا۔لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کوالیفائر میچ میں ملتان سلطانز سے شکست کی وجہ خراب بلے بازی کو قرار دے دیا ۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب کسی ٹیم کے اہم بلے باز جلد آوٹ ہوجائیں تو ٹیم پر پریشر آجاتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اچھے کیچز اور رن آوٹ کسی بھی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ، ہم بد قسمتی سے فیلڈنگ میں اچھی کار کردگی نہیں دکھا سکے ۔انہوں نے کہا کہ کنڈیشنز خراب نہیں تھیں ، گیند اچھا سوئنگ ہو رہا تھا اور ملتان نے کنڈیشن سے اچھا فائدہ اٹھا یا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *