ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ کب سے شروع
جمعے سے بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی ،,,, الرٹ جاری –
اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے جمعے سے بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کرتے ہوئے ایڈوائزری جاری کردی، بلوچستان کے بعض علاقوں میں بارش اور برفباری متوقع ہے…
۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے بارشوں کے نئے سلسلے کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کردی،ج س میں کہا گیا ہے کہ جمعےسے بارشوں کانیا سلسلہ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوگا۔…
جمعے سے ہفتے تک بلوچستان کے بعضع لاقوں کوئٹہ ،زیارت پشین قلعہ عبداللہ میں بارش اور برفباری متوقع ہے جبکہ بارکھان، ژوب ، نوکنڈی ، دالبندین اور نوشکی میں بھی بارش کا امکان ہے…..
۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے خیبر پختوںخواہ کےبیشتر علاقوں میں بارش کا نیا سلسلہ جمے سے شروع ہونے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہزارہ اور ملاکنڈ ڈویژن کےعلاقوں میں بارش کاامکان ہے….
بدھ کے روز ملک کے بیشترعلا قوں میں مطلع جزوی ابرآلود/ابرآلود رہنے کے علاوہ کشمیر اور گردونواح میں تیز ہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔
جمعرات کے روز ملک کے بیشترعلا قوں میں مطلع جزوی ابرآلود/ابرآلود رہنے کے علاوہ کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا، جنوبی پنجاب، بلوچستان اور سند ھ میں آندھی/ تیز ہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلا قوں میں موسم خشک رہا۔
آج ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت: خیرپور، ، سبی، روہڑی، شہید بینظیر آباد ,دادؤ،رحیم یار خان اور خان پورمیں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔
Leave a Reply