’سرفراز کے 4 سال ضائع ہونے پر کوئی پچھتاوا نہیں‘
قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ سرفراز احمد کےچار سال ضائع ہونے پر کوئی پچھتاوا نہیں۔
نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ مجھے کسی کو جواب دینے یا خوش کرنے کی ضرورت نہیں میرا کام کرکٹ کھیلنا ہے۔
جب ان سے سرفراز سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ مجھے کوئی پچھتاوا نہیں کہ ان کے 4 سال ضائع ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ میرا کام کسی کو مطمئن کرنا نہیں ہے مجھے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی ہیں چاہے کپتانی کی ہو یا بیٹنگ کی، میرا کام کھیلنا ہے کسی کو خوش کرنا نہیں۔
بابراعظم نے کہا کہ سرفراز احمد نے طویل انتظار کیا لیکن اس نے ہمت نہیں ہاری سرفراز نے اپنے وقت کا انتظار کیا اور جب موقع ملا تو پرفارمنس دی سرفراز احمد چار سال سے نہیں کھیلے اس پر کوئی پچھتاوا نہیں۔
کپتان نے کہا کہ ہمارا فوکس آئی سی سی رینکنگ پر نہیں ہوتا ہماری تمام تر توجہ سیریز کے نتائج پر مرکوز ہوتی ہے جو بہترین کھلاڑی دستیاب ہونگے وہ پلینگ الیون کا حصہ ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کےلئے ون ڈے سیریز کیلئے پراعتماد ہیں ابھی ون ڈے ہو رہا ہے ٹیسٹ کی بات نہ کریں کوشش کریں گےتوازن ٹیم میدان میں اتاریں۔
Leave a Reply