صرف 1 دانہ انگور وہ کمال دکھائے جو بیوٹی پارلر بھی نہ دکھا سکیں۔۔ ڈاکٹر بلقیس نے انگور سے رنگت نکھارنے کا کون سا جادوئی طریقہ بتادیا
انگور کھانے میں شیریں ذائقہ اور لذیذ ہوتے ہیں۔ جہاں یہ کھانے میں فائدہ مند ہیں اور جسم کی مختلف بیماریاں دور کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں وہیں یہ حسن کے نکھار میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ آج ہم آپ کو اس سرسبز پھل کے زبردست فائدے بتائیں گے۔
صرف ایک انگور کا کمال
جن لڑکیوں کی جلد پھیکی، بے جان اور بے رونق ہے وہ اب بیوٹی پارلر کے چکر کاٹنے کے بجائے انگور گھر لے آئیں۔ صرف ایک دانہ انگور ہی وہ کمال دکھائے گا جو بڑے بڑے پارلر نہیں دکھا سکے۔ انگوروں کو ٹھنڈا کرلی اور صرف ایک انگور کا دانہ لیں اور اسے دو ٹکڑے کر کے چہرے، گردن اور ہاتھ پاؤں پر براہِ راست ملیں۔ یہ جلد کی رنگت کو قدرتی طور پر نکھار کر کے داغ دھبے دور کرے گا اور جھریاں بھی کم کرے گا۔
انگور کی غذائی اہمیت
انگور میں پوٹاشیم کی بھاری مقدار موجود ہوتی ہے اس کے علاوہ اس میں فائبر، کیلشیم، وٹامن بی 6 اور وٹامن سی کے علاوہ گڈ کاربز اور سوڈیم بھی موجود ہوتا ہے۔
پیلی رنگت والوں کے لئے بہترین
نہار منہ چند دانے انگور کے کھانے سے ان لوگوں کو بہت فائدہ ہوتا ہے جو دائمی قبض میں مبتلا رہتے ہیں۔ انگور میں فائبر اور پانی کی موجودگی آنتوں کی صفائی کرتی ہے اور قبض کو فوری طور پر ختم کرتی ہے اس کے علاوہ انگور کی تمام اقسام ہی دل کے امراض کے لئے مفید ہیں۔ بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے کے ساتھ یہ نسوں میں خون جمنے نہیں دیتا،کولیسٹرول لیول کو کم رکھنے میں مدد دیتا ہے اور آئرن کی موجودگی نیا خون بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے جس سے چہرے کی پیلی رنگت بھی نکھر کر گلابی اور چمکدار ہوجاتی ہے۔
Leave a Reply