اگر آپ اپنا ذہن تیز کرنا چاہتے ہیں تو نبی کریم ؐکی یہ ایک خوبصورت عادت کو اپنا لیں
اگر آپ اپنا ذہن تیز کرنا چاہتے ہیں تو نبی کریم ؐکی یہ ایک خوبصورت عادت کو اپنا لیں
طبی ماہرین نے دوپہر کو ایک گھنٹے کی نیند کو صحت کے لیے فائدہ مند قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکن ہیلتھ ان ایجنگ فانڈیشن سے وابستہ محققین کا کہنا ہے کہ دوپہر کو ایک گھنٹہ سونے کی عادت دماغ کی عمر بڑھنے سے بچاتی اور یادداشت بہتر رکھتی ہے۔ محققین نے یہ نتائج تین ہزار افراد کا جائزہ لینے کے بعد مرتب کیے ہیں۔ خیال رہے کہ قیلولہ یا دوپہر کو کچھ دیر سونا سنت نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہے۔تحقیق میں کہا گیا کہ دوپہر کو سونے کا دورانیہ ایک گھنٹہ سے زیادہ یا کم نہیں ہونا چاہئے ورنہ فائدہ نہیں ہوتا۔ جو لوگ دوپہر میں ایک گھنٹے سونے کے عادی ہوتے ہیں وہ یادداشت، ریاضی کے مختلف سوالات اور دیگر چیزوں کواچھی طرح یاد رکھتے ہیں ۔
Leave a Reply