فائنل کون سی دو ٹیموں کے درمیان ہو گا
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے بارہ ٹیم کے درمیان جنگ جاری ہے۔
افغان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اصغر افغان نے ایک شو میں اپنی گفتگو میں پاک بھارت ٹیم کے متعلق اہم پیشگوئی کی ہے۔
سابق کپتان اصغر افغان نے کہا کہ پاک اور بھارت کی ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں ٹکرائیں گی۔
اس سے قبل سوئنگ کے سلطان اور سابق کپتان وسیم اکرم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیمز کے حوالے سے پیشگوئی کی تھی۔
اس کے علاوہ بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کرس گیل نے کہا تھا کہ میرے خیال میں 13 نومبر کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میلبورن گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔
لیکن یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں آئرلینڈ نے دو مرتبہ کی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سپر 12 مرحلے کی دوڑ سے باہر کردیا تھا۔
Leave a Reply