بے رونق چہرہ اور بے جان بالوں سے اگر پریشان ہیں تو ان دو سبزیوں کے رس کو اس خاص طریقے سے ملا کر استعمال کریں اور پریشانی دور
عام طور پر ماضی میں ہمارے بزرگ علاج کے لیے میڈيکل سائنس کے بجائے کچن سائنس پر بھروسہ رکھتے تھے بڑی سے بڑی تکلیف کے لیے ان کے کچن میں اس کا علاج موجود ہوتا تھا- یہ ان میں سے کچھ تو ذاتی تجربات کی بنا پر ہوتے تھے جب کہ کچھ یونانی حکما کے تجربات کا نچوڑ ہوتے تھے- پیاز اور ادرک مختلف صحت کے حوالوں سے کچن سائنس کا اہم ترین جز رہے ہیں مگر اس سے پہلے ان کو علیحدہ علیحدہ مختلف مسائل کے حل کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے- مگر آج ہم آپ کو ان کے رس کو یا جوس کو ایک دوسرے سے ملا کر استعمال کرنے کے حیرت انگیز فائدے بتائيں گے-
پیاز اور ادرک دونوں کا جوس اینٹی آکسیڈنٹ ہوتا ہے جو کہ جسم کے اندر سے زہریلے مادوں کو خارج کرتے ہیں اور میٹا بولزم کے عمل کو تیز کرتے ہیں جس کی وجہ سے جسم کی صحت کی عمومی حالت بہترہوتی ہے- اس کے ساتھ ساتھ اس رس میں وٹامن ای اور ایک خاص قسم کی پروٹین گلوٹا تھیون موجود ہوتی ہے ان دونوں اجزا کی موجودگی کی وجہ سے آنکھوں کے مختلف حصوں کو طاقت ملتی ہے جس سے بینائی بہتر ہوتی ہے-
عام طور پر خواتین میں ماہواری کے سبب یا حمل کے دوران خون کی کمی ہو جاتی ہے- اس کے علاوہ دودھ پلانے کے سبب یا کسی بھی دوسرے صحت کے مسائل کی وجہ سے خون کی کمی ہو جاتی ہے- جس کے لیے میڈیکل سائنس کے مطابق ڈاکٹر خون چڑھانے کا مشورہ دیتے ہیں جب کہ اس کے مقابلے میں یونانی حکما پیاز اور ادرک کے جوس کو پینے کا مشورہ دیتے ہیں- جس کے استعمال سے پیلی رنگت اور بے رونق چہرے کو ایک نئي جلا ملتی ہے اور انسان کی رنگت گلابی اور چمکدار ہو جاتی ہے- ان دونوں کے رس کو ملا کر پینے سے خون میں سوخ ذرات کے بننے کی رفتار نہ صرف تیز ہو جاتی ہے بلکہ خون کی طاقت اور صحت میں بھی اضافہ ہوتا ہے جو کہ خون کی کمی کو پورا کرنے کے لیے اکسیر ہوتا ہے
سر کے بال خوبصورتی بڑھانے کا اہم ذریعہ ہوتا ہے مگر اس کے مختلف مسائل ان کو خشک، بے رونق اور کمزور بنا دیتے ہیں- مگر یونانی حکما کا یہ دعویٰ ہے کہ سر کے بالوں کے حوالے سے جملہ مسائل جن میں خشکی، سکری، جوئيں، بالوں کا دو منہ بننا یا گنج پن کی صورت غرض کسی بھی قسم کے مسئلے کی صورت میں پیاز اور ادرک کے رس کو ملا کر سر پر مالش کرنے سے ان تمام مسائل سے نہ صرف نجات ملتی ہے بلکہ بال صحت مند ہوتے ہیں
اس کو بنانے کا طریقہ بھی بہت آسان ہے- اس کی تیاری کے لیے ایک درمیانے سائز کا پیاز لے لیں اور ایک درمیانے سائز کا ادرک کا ٹکڑا لے کر دونوں کو چھیل لیں اور اس کو بلینڈر میں ڈال کر بلینڈ کر لیں ۔ اس کے بعد ان کو چھاننی میں چھان لیں مگر اس بات کا خیال رکھیں کہ اس کو چھانتے ہوئے بہت دبانا نہیں ہے کہ پیاز کے سفید ٹکڑے رس میں نہ چلا جائیں- اس کے بعد لیموں کے چند قطرے اگر چاہیں تو شامل کر دیں- عام طور پر یونانی حکمانے اس رس کے ایک چمچ کو ہر رات سونے سے قبل پینے کا مشورہ دیا ہے
Leave a Reply