روزانہ کشمش کھانے سے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ جانیئے ٹھنڈے موسم میں کشمش کھانے کے حیرت انگیز فوائد
کہتے ہیں کہ اگر روزانہ کشمش کھانے کے فوائد لوگ جان جائیں تو اسے سونے کے دام خرید کر بھی کھانا شروع کر دیں گے اور ایسا کیوں نہ ہو آخر کشمش ہوتی ہیں اتنی فائدے سے بھرپور ہے لندن کی ایک مشہور ویب سائٹ “بولڈ اسکائی” نے کشمش کے 5 حیران کن فوائد بیان کیے ہیں جو کہ ماہرینِ صحت کی جانب سے تجویز کردہ ہیں۔
آیئے آپ کو بھی ان فوائد سے آگاہ کرتے ہیں تاکہ آپ بھی کشمش کا استعمال روزانہ کریں اور اُٹھائیں اس سے بھرپور فائدہ۔
روزانہ کشمش کھانے سے کیا ہوتا ہے؟
• بڑھاپے کو روکے
ماہرین کا کہنا ہے کہ کشمش کے استعمال سے انسان کی جلد کو بڑھاپے اور بڑھتی عمر کے ظاہری اثرات دور رہنے میں مدد ملتی ہے اس کے استعمال سے جلد میں لچک برقرار رہتی ہے اور یوں یہ جھریاں اور جھائیاں نہیں آنے دیتی، کشمش کھانے سے انسانی جسم میں دورانِ خون کا نظام بہتر ہوتا ہے۔
• دانتوں کے لئے مفید
کشمش کے استعمال سے دانت مضبوط ہوتے ہیں یہ دانتوں کو کیڑا لگنے سے محفوظ رکھتی ہے ساتھ ہی اس سے دانتوں کی سفیدی برقرار رہتی ہے اور دانت چمکدار ہوتے ہیں۔
• بالوں کے لئے فائدے مند
کشمش کو روزانہ باقاعدگی سے استعمال کرنے سے بالوں کا قبل از وقت سفید ہونا رک جاتا ہے اور یہ بالوں کو گھنا اور کالے سیاہ بناتی ہے، ماہرین خوبصورت اور چمکدار بالوں کے لئے کشمش کا باقاعدہ استعمال کرنے کے مشورہ دیتے ہیں۔
• وٹامن سی کا خزانہ
کشمش میں وٹامن سی کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے یہ وٹامن C اور فولاد سے بھرپور ہونے کے سبب معدنیات کے جذب ہونے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے کشمش میں ایک ایسا کیمیائی نباتیاتی مواد پایا جاتا ہے جو ہماری جلد کو انتہائی تیز دھوپ کے نقصان دہ اثرات سے محفوظ رکھتا ہے۔
کشمش کو پانی میں بھگو کر کھانے سے کیا ہوتا ہے؟
ماہرین کے مطابق کشمش کو رات میں ایک گلاس پانی میں بھگو کر اگلی صبح خالی پیٹ کھالینا صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ رات کو پانی میں بھگو دن کا آغاز کشمش کھا کر اور پانی پینے کرنے سے جسم کو وٹامنز اور منرلز ملتے ہیں جو اس میوے کی اوپری سطح سے پانی میں جذب ہوجاتے ہیں۔
Leave a Reply