کیاعورت پہلی محبت نہیں بھولتی ؟ لوگ کہتے ہیں
عورت کو نئے رشتے سے عزت ملے تو وہ گہری محبت کو بھی قربان کرسکتی ہے۔ مرد کا ایک بڑا مسئلہ یہ بھی ہے کہ اسے دوست کے روپ میں ایک لبرل عورت چاہیے، اور بیوی کے روپ میں ایک مذہبی عورت۔ اپنی بیوی کا تہہ دل سے شکر یہ ادا کریں۔ کیونکہ وہ م وت کی دیواروں سے گزر کر آپ کو باپ بناتی ہے۔ کردار صرف عورت کا ہی نہیں ہوتا۔ مرد بھی اگر کردار سے گرجائے تو بد کردار ہی کہلائےگا۔ عورت کو مرد سے نہیں بلکہ عورت کو
عورت سے تحفظ کی ضرورت ہے، ایک عورت ہی دوسری عورت کی خوشیوں کی سب سے بڑی دشم ن ہوتی ہے۔ حیا دار ہونا مرد بھی اتنا ہی واجب ہے۔ جتنا عورت پر لیکن! اس دور جاہلیت نے شر م وحیاء، وفا، قربانی صرف عورت کے نام پرمختص کردی ہے۔ لوگ کہتے ہیں کہ عورت پہلی محبت نہیں بھولتی ! لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے ۔ عورت اتنی بھلکڑ ہے کہ اسے آگے کچھ اچھا نظرآجائے تو پیچھے مڑکر بھی نہیں دیکھتی۔ عورت کی کوئی محبت آخری نہیں ہوتی، کیونکہ اسے جب کہیں محبت کا سچا گمان ہوتا ہے ، تو پچھلی سبھی حماقتیں بھول کر زندگی کا نیا سفر شروع کرلیتی ہے۔ عورت محبت نہیں کرتی وہ بس اپنامحافظ ڈھونڈتی ہے۔ عورت کو عزت رب نے تحفے میں دی ہے اور مرد کو کمانی پڑتی ہے۔ دنیا داری دیکھی جائے تو عورت کی شادی سسرا ل
والوں سے ہوتی ہے۔ شریعت دیکھی جائے تو عورت پر سب سے زیادہ حق اس کے شوہر کا ہوتا ہے، مگر ہمارے آج کے معاشرے میں عورت کو شوہر سے زیادہ سسرال والوں کو خوش رکھنا پڑتا ہے۔ پاکیزہ اور وفادار مرد عورت کا غرور ہوتےہیں۔ سنا ہے ! رزق عورت کے مقدر میں ہوتا ہے اور اولاد مرد کے مقدر میں ، لیکن آجکل تو اولاد نہ ہونے پر مرد عورت کو ، اور رزق نہ ہونے پر عورت مرد کو چھوڑ دیتی ہے۔ اگر گزارنا چاہو تو ایک عورت کے ساتھ زندگی گزارنا بہت آسان ہے مردانگی یہ نہیں ہوتی کہ کتنی لڑکیوں کو پھنسا سکتے ہو بلکہ مردانگی یہ ہے کہ ایک کے ساتھ کتنا نبھا سکتے ہو
Leave a Reply