بغیر سخت ورزش اور ڈائیٹینگ کے وزن کم کرنے کے 8 بہترین طریقے
سخت ورزش کرنا ایک بہترین لائف سٹائل ہے مگر اس لائف سٹائل کو ہر آدمی کے لیے اپنانا آسان کام نہیں ہوتا اور یہی وجہ ہے کہ ہمارے ملک پاکستان میں لوگ عام طور پر موٹاپے کا شکار ہوکر طرح طرح کی بیماریوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں اور پھر چاہنے کے باوجود بھی اپنا وزن کم نہیں کر پاتے۔
اس آرٹیکل میں ہم بغیر کھانا چھوڑے اور ورزش کے وزن کم کرنے کے 8 ایسے کامیاب اصول ذکر کریں گے جنہیں اپنا کر آپ بھی جہاں اپنا وزن کم کر سکتے ہیں وہاں ان اصولوں پر کاربند رہتے ہُوئے صحت مند و توانا جسم کے ساتھ زندگی کا مزہ لے سکتے ہیں۔
نمبر 1 چینی کم کر دیں
اس بات میں کوئی شک نہیں کے سوائے شہد کے میٹھا زہر ہے لیکن چونکہ ہم مزیدار میٹھے کھانے دیکھ کر خُود پر قابو نہیں رکھ پاتے اس لیے میٹھے کو مکمل طور پر ترک کرنا تھوڑا مُشکل کام ہے لیکن آہستہ آہستہ میٹھے سے پیچھے ہٹتے جانا اس ناممکن کو ممکن کر سکتا ہے۔
غذائی ماہرین کا کہنا کہ مرد روزانہ 9 چائے کی چمچ چینی اور خواتین 6 چائے کی چمچ چینی سے زیادہ میٹھا اپنے کھانے میں شامل نہ کریں کیونکہ زیادہ میٹھا ہمارے جسم کے میٹا بولیزم کو سُست کر دیتا ہے اور ہمیں دل، بلڈ پریشر، ذیابطیس اور موٹاپے جیسی دائمی بیماریوں کا شکار بناتا ہے۔
نمبر 2 پروٹین کا استعمال بڑھائیں
اگر آپ اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو اپنی خوراک میں انڈہ، دُودھ، مچھلی، مُرغی، بروکلی اور اُن تمام کھانوں کو جن میں پروٹین کی مقدار زیادہ ہو شامل کریں کیونکہ پروٹین جہاں ہمارے مسلز کو طاقتور بناتی ہے وہاں یہ پیٹ کو موٹا نہیں ہونے دیتی اور میٹھے کی طلب بھی کم کرتی ہے۔
نمبر 3 غذائی فائبر
ڈاکٹر حضرات کا کہنا ہے کہ روزانہ کم از کم 25 سے 30 گرام فائبر کا کھانا نظام انہظام کو فعال رکھنے اور صحت مند رکھنے کے انتہائی ضروری ہے اس لیے اپنی خوراک میں ایسے کھانے جو زیادہ فائبر پر مشتعمل ہوتے ہیں جیسے کچی سبزیوں کا سلاد، پھل فروٹس، ڈرائی فروٹس، اناج جسکا چھلکا اُتارا نہ گیا ہو وغیرہ کو اپنی خوراک میں شامل کریں۔
فائبر جہاں نظام انہظام کو فعال رکھتی ہے وہاں یہ پیٹ پر چربی جمنے سے روکتی ہے اور جسم میں موجود فاضل چربی کو پگھلنے میں مدد کرتی ہے۔
نمبر 4 کھانا چبا چبا کر کھائیں
ہماری کھائی جانے والی خوراک کے ہضم ہونے کا عمل مُنہ سے ہی شروع ہو جاتا ہے اور اگر ہم کھانے کو آہستہ آہستہ چبا چبا کر کھاتے ہیں تو یہ کھانا معدے پر بھاری پن پیدا نہیں ہونے دیتا اور جلدی ہضم ہوجاتا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ اچھی طرح کھانا چبا کر کھانے والے افراد موٹاپے کا بہت کم شکار ہوتے ہیں۔
نمبر 5 کوکینگ آئل اور گھی
بناسپتی گھی صحت کے لیے انتہائی گھٹیا چکنائی ہے اس لیے اسے بلکل ہی چھوڑ دیں اور کوکینگ آئل وغیرہ بھی زیادہ مقدار میں مت کھائیں، غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ مہینے میں 800 سے 900 ملی لیٹر کوکینگ آئل سے زیادہ آئل استعمال نہ کریں اور کھانوں میں چکنائی کے لیے زیتون، کینولا، تلوں کا تیل، السی کا تیل، بادام روغن، کلونجی کا تیل وغیرہ زیادہ استعمال کریں۔
نمبر 6 بازاری جُوس اور مشروبات
رنگ برنگے میٹھے جُوس، چینی والی چائے اور مہمان نوازی کے طور پر پیش کیے جانے والے مشروبات کو ترک کرنا کوئی مشکل کام نہیں، کوئی شک نہیں کے یہ مزیدار ہوتے ہیں مگر ان اتنی کیلوریز ہوتی ہیں جنہیں ہمارا جسم استعمال نہیں کرپاتا اور یہ ہمیں موٹا اور بیمار کرنے باعث بنتے ہیں اس لیے ان جوسز کی جگہ اگر آپ ناریل پانی اور پھلوں کا استعمال کریں تو یہ آپ صحت کو چار چاند لگا دے گا۔
نمبر 7 خُوب پیدل چلیں
اگر ورزش کرنا مُشکل ہے تو خُوب پیدل چلیں اور روزانہ کم از کم 45 منٹ کی واک کریں اور اگر یہ ممکن نہ ہو تو ہر کھانے کے بعد کم از کم 1 ہزار قدم ضرور پیدل چلیں تاکہ جسم کھانے کو ٹھیک طرح ہضم کرنے کے قابل رہے اور اس سے موٹاپا بھی پیدا نہیں ہوگا۔
نمبر 8 زیادہ پانی پینا
اگر آپ فالتو وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو خُوب پانی پیا کریں کیونکہ پانی جہاں آپ کے جسم کو ڈی ہائیڈریٹ ہونے سے بچاتا ہے وہاں سارے جسم کے نظام کو بہتر طور پر کام کرنے میں مدد کرتا ہے، یہ جسم کا میٹا بولیزم تیز کرتا ہے اور خون سے زہریلے اور فاسد مادے خارج کرنے میں مدد کرتا ہے اس لیے روزنہ کم از کم 8 گلاس پانی پینا اپنا معمول بنالیں۔
Leave a Reply