جب شوہر بیوی کی قدر نہیں کر تا تو بیوی۔
میں نے ان عورتوں کو چلتے دیکھا ہے جنہیں نہ شوہر کی محبت ملی نہ توجہ نہ عزت نہ احترام چلتی پھرتی روحیں نظر آ ئیںمجھے بے جان جسم عورت کی اپنی زندگی یہی ہے کہ اس کا شوہر اس سے پیار کر تا ہو اس کی عزت کر تا ہو اس کے نخرے اٹھا تا ہو اگر یہ نہیں ہے
تو اس کی کوئی زندگی نہیں ہے۔ اگر کسی مرد نے اپنی بیوی کو پیار نہیں دیا عزت نہیں دی ، چاہے کسی بھی وجہ سے نہیں دی چاہے کسی بھی اعلیٰ وار فع مجبوری کی وجہ سے نہیں دی حقیقت یہی ہے کہ اس نے اسے زندگی نہیں دی اس نے اسے جینے نہیں دیا اس نے اسے مار دیا ہے۔
شوہر کی محبت ہی تو عورت کی زندگی ہے اس کی عزت ہی تو اس کی سانسیں اس کی خوشیاں ہیں اگر اسے اپنے شوہر سے محبت اور عزت نہیں ملی تو اسے زندگی نہیں ملی اسے جیتے جی مار دیا گیا ہے
اس کے سامنے کوئی ریزن کاؤنٹ نہیں ہو گی اسے زندہ در گور کر نا کہتے ہیں۔ ویسے میں ایک چیز سمجھنے سے قاصر ہوں بصد کوشش سمجھ نہیں آسکی آپ اپنی بیوی کو اپنے ماں باپ کے سامنے بو لتا پسند نہیں کر تے نہ کر
یں آپ اپنے بہن بھائیوں کو اگنور نہیں کر سکتے، نہ کر یں آپ اسے آمدنی کی ساری تفصیل نہیں دے سکتے، نہ دیں۔ آپ اس کے گھر والوں کو سر پر نہیں بٹھا سکتے ، نہ بٹھا ئیں اور آپ ایسی ہی کوئی اور چیز بھی نہیں کر سکتے،
نہ کر یں اس میں نفرت کر نے یا بے عزتی کر نے کا اختیار کہاں سے مل جا تا ہے آپ کو؟؟؟ آپ یہ سارے کام نہ کر یں لیکن محبت اور عزت تو دیں اور مجھے پتہ ہے ان سب کاموں کو نہ کر کے بھی آپ کسی کو محبت اور عزت دے سکتے ہیں اسے اس کی اپنی نظروں میں گرنے سے بچا سکتے ہیں۔ مت بھو لیں آپ کی بیوی آپ کا باطن ہے آپ کا اندر ہے آپ کا ضمیر، آپ کی نیت، آپ کی حرام و حلال میں تمیز ہے۔ اسے گندہ اور پو لیوت نہ کر یں اسے ڈیگر یڈ نہ کر یں جتنا ہو سکے ہمت اور حوصلہ برداشت سے کام لیں خدا کی رحمت سے کبھی مایوس نہ ہوں۔
Leave a Reply