آپ کا دل کتنا صحت مند ہے؟ صرف ٹھنڈے پانی اور برف سے جاننے کا بہترین طریقہ جانیں اور گھر میں ہی دل کا آسان ٹیسٹ کریں
دل اپنا کام صحیح سے انجام نہ دے تو انسان کا جسم بھی محتاج ہو جاتا ہے کیونکہ دل پورے جسم میں خون کی ترسیل کرتا ہے اور جب پمپنگ اعضاء ہی کام نہ کرے تو جسمانی کمزوریاں ہمیں اپنے روزمرہ کے کام بہتر طور پر سرانجام دینے نہیں دیتی اور یوں ہمیں خطرناک بیماریاں آگھیر لیتی ہیں۔
دل کی صحت اچھی ہے یا نہیں اس بات کو پتہ لگانے کا گھر میں ٹیسٹ کرنے کا ایک آسان طریقہ ماہرین کی نظر سے آپ بھی جان لیں تاکہ آپ خود کو صحت مند اور دل کی مضبوط رکھنے میں اپنی مدد آپ کرسکیں۔
ویب سائٹ برائٹ سائیڈ رڈل کے ماہرین کے مطابق نظام دوران خون اور دل کی صحت چیک کرنے کا ایک انتہائی آسان ٹِسٹ یہ ہے کہ:
• ایک پیالے کو ٹھنڈے پانی سے بھر دیں اور اس میں برف کے چند ٹکڑے آئس کیوبز ڈال لیں۔
• پھر اس میں اپنے ہاتھوں کو ۳۰ سیکنڈز تک پانی میں ڈبوئیں رکھیں۔
• جب آپ 30سیکنڈ کے بعد ہاتھ پانی سے باہر نکالیں گے تو آپ کو دو طرح کے رزلٹ نظر آئیں گے:
” ٹھنڈے پانی میں رہنے کے باعث آپ کی انگلیاں سرخ ہو جائیں گی جس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کے نظام دوران خون میں کوئی رکاوٹ نہیں اور آپ کے خون میں آکسیجن کی کافی مقدار موجود ہے یعنی پورے جسم میں خون کی گردش بہتر طریقے سے ہو رہی ہے اور دل کی صحت اچھی ہے”۔
”اگر آپ کی انگلیاں نیلے یا پیلے رنگ کی ہو جائیں یو یقینی طور پر خطرے کی علامت ہے۔ اس کا مطلب ہو گا کہ جسم میں خون کی گردش ٹھیک نہیں ہو رہی ، خون میں آکسیجن کی مقدار بھی کم ہے اور دل کی صحت ٹھیک نہیں ہے۔” اس کی وجہ یہ ہے کہ:
انگلیاں پیلی اس وقت ہوتی ہیں جب خون کے سرخ خلیات میں آکسیجن کا لیول کم ہو اور جسم میں اس کی گردش سست ہو رہی ہو۔
Leave a Reply