ٹھنڈا یا گرم پانی پینا کس وقت صحت کے لیے مفید ہو تا ہے؟
اکثر کہا جاتا ہے کہ گرم پانی پینا صحت کے لئے مفید ہے اور کہاجاتا ہے کہ ٹھنڈا پانی مضر صحت ہے۔آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ کس وقت ٹھنڈا پانی پینا انتہائی مفید ہوتا ہے اور کس وقت گرم پانی پینا چاہیے۔ ٹھنڈاپانی پینے کے لئے بہترین وقت مندرجہ ذیل ہے:جب ہم ورزش کرتے ہیں تو ہمارے جسم کا درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے۔پسینے کی وجہ سے ہمارا جسم ٹھنڈا ہوتا ہے
لیکن اس عمل کے دوران ہمارے جسم سے پانی اورالیکٹرولائیٹ کی تعداد ضائع ہوجاتی ہے۔اس دوران اگر ٹھنڈا پانی پیاجائے تو نہ صرف جسم کا درجہ حرارت کم رہتا ہے بلکہ پانی کی کمی بھی پوری ہونے لگتی ہے۔ ایک تحقیق میں یہ کچھ لوگوںکو کمرے کے درجہ حرارت پر رکھا گیا پانی پلایا گیا جبکہ دوسرے گروہ کو ٹھنڈا پانی دیاگیا اور یہ بات سامنے آئی کہ ٹھنڈا پانی پینے والے افراد کے جسم کا درجہ حرارت زیادہ کم رہایعنی ٹھنڈا پانی زیادہ مفید ثابت ہوا۔ بخارہمارے جسم میں بخارکی وجہ سے پانی کی کمی ہونے لگتی ہے اور اگر پانی نہ پیا جائے تو دیگر پیچیدگیاں پیدا ہونے لگتی ہیں۔ٹھنڈا پانی پینے سے بخار کی شدت میں کمی آنے لگتی ہے اور ساتھ ہی پانی کی کمی پوری ہونے لگتی ہے۔ٹھنڈے پانی میں لیموں کا رس ملالیں اور بخار سے جلد چھٹکاراپائیں۔ٹھنڈا پانی پینے سے میٹابولزم تیزی سے کام کرتا ہے
اور ایک دن میں اضافی 70حرارے جلتے ہیں۔15منٹ کی چہل قدمی کے بعد 70حرارے جلتے ہیں لیکن یہی مقصدٹھنڈاپانی پینے سے بآسانی حاصل کیا جاسکتا ہے۔ گرم پانی پینے کے لئے بہترین وقت مندرجہ ذیل ہے: اگرآپ کا نظام انہضام صحیح طریقے سے کام نہیں کرتاتوگرم پانی کا استعمال شروع کردیں۔ماہرین طب کا کہنا ہے کہ صبح سویرے گرم پانی پینے سے قبض سے نجات ملتی ہے اور ہمارا معدہ زیادہ بہتر طریقے سے کام کرنے لگتاہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ کھانے کے ساتھ ٹھنڈا پانی پینامعدہ کے لئے زہر قاتل ہے لہذاہمیشہ گرم پانی استعمال کریں۔اگر آپ اپنے جسم سے زہریلے مواد نکالنے کے خواہشمند ہیں تو گرم پانی کا استعمال کریں۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ جسم سے زہریلے مواد نکالنے کے لئے گرم پانی میں لیموں کا رس ملاکرپئیں۔اس طریقے سے معدے سے زہریلے مواد نکلیں گے اور نظام انہضام بھی ٹھیک طریقے سے کام کرے گا۔
آپ چاہیں تو اس پانی میں کھیرے،مالٹے اور سیب کے ٹکڑے بھی ڈال سکتے ہیں۔ اگر سر میں درد یا جسم میں سوزش ہوتو گرم پانی استعمال کریں۔ کہ اس طرح خون کی گردش بہتر رہے گی اور جسم سے سوزش اور درد کم ہوگی۔ گرم پانی پینا بند ناک کو کھولنے میں بھی مدد دیتا ہے کیونکہ یہ سانس کی گزرگاہ کو کلیئر کرتا ہے۔ ہمارے گلے اور اوپری حصے میں بلغم مسلسل بنتا رہتا ہے، گرم پانی پینا ان حصوں کو گرم رکھنے میں مدد دیتا ہے جس سے گلے کی خراش سے بھی ریلیف ملتا ہے۔ دوران خون بہتر کرےگرم پانی شریانوں اور رگوں کو کشادہ کرتا ہے جس سے جسم میں دوران خون بہتر ہوتا ہے، اس سے بلڈپریشر لیول کو مستحکم رکھنے میں بھی مدد ملتی ہے۔گرم پانی پینے سے جسم کا اندرونی درجہ حرارت عارضی طور پر بڑھتا ہے، جس سے جسم کا وہ نظام حرکت میں آتا ہے جو پسینہ خارج کرتا ہے اور جسم کو زہریلے مواد کے اخراج میں مدد ملتی ہے۔
Leave a Reply