اگر کھانسی تین ہفتے نا جائے تو یہ الرجی ہے۔۔۔الرجی والی کھانسی کو بھگانے میں مددگار آسان گھریلو ٹوٹکے

شدید خشک کھانسی بدلتے موسم کا ایک تحفہ ہوتی ہے۔۔۔یہ وہ کھانسی ہے جو تین ہفتے سے اوپر ہوجاتی ہے اور یہ سانس کی تکلیف یا کسی الرجی کے باعث ہوتی ہے۔۔۔اگر آپ کی کھانسی الرجی کے باعث ہے تو یہ جانے میں وقت ضرور لیتی ہے اور کیونکہ آپ کو اس کی وجہ سمجھ نہیں آتی اس لئے اس کی جڑ کو پکڑنا مشکل ہوجاتا ہے۔۔۔

اس الرجی والی کھانسی کو بھگانے کے لئے زیادہ آزمودہ گھریلو ٹوٹکے ہی ہوتے ہیں۔۔۔ایک چمچہ شہد میں چھے سے ساتھ دانے کالی مرچ پیس کر ملا کر کھائیں۔۔۔یہ ٹوٹکہ مغرب کے بعد کریں اور ایک دفعہ شہد منہ رکھنے کے بعد کم سے کم دو گھنٹے کچھ نا کھائیں اور نا ہی پئیں۔۔۔یہ الرجی کا دشمن ٹوٹکہ مانا جاتا ہے ایک ایسا ٹوٹکہ ہے جو چاہیں تو پنساری سے بنوالیں اور چاہیں تو خود بنالیں۔۔۔دھنیہ کا مغز پانچ تولہ، سونف کا مغز پانچ تولہ، خشخاش پانچ تولہ، شکر پانچ تولہ۔۔۔ ان سب کو باریک پیس لیں اور ایک سفوف بنالیں ۔۔یہ ایک ایسی خوراک ہے جو ایک چمچہ صبح اور شامل کو نیم گرم دودھ یا نیم گرم پانی سے کھانی ہے ۔۔اس کو کھانسی توڑ نسخہ مانا جاتا ہے۔ ایک ایسا ٹوٹکہ ہے جو خشک کھانسی کا دشمن ہے۔۔۔منقہ ( بیج نکال کر) لیں اور اس میں خشخاش برابر کی لے کر خوب کوٹیں۔۔۔ جب باریک کٹ جائے تو ان کی گولیاں بنالیں چنے کے برابر۔۔۔ایک گولی صبح ، ایک دوپہر اور ایک شام لیں اور نیم گرم پانی کے ساتھ استعمال کریں۔۔۔لیکن خیال رہے کہ اس دوران تلی ہوئی اور ٹھنڈی ، کھٹی چیزوں سے پرہیز کریں۔

اس ٹوٹکہ سے گلا صاف ہوجاتا ہے۔۔۔لیکن اس کا استعمال ٹھنڈ کا موسم شروع ہوتے ہی کرنا ہے۔۔۔ایک گلاس دودھ میں آدھا چمچہ ہلدی ڈال کر رات سونے سے پہلے پینا ہے۔۔۔یہ اتنا گرم ہو کہ بس برداشت ہوجائے۔۔۔اور یہ ٹوٹکہ کھانسی کو آنے ہی نہیں دیے گا۔۔۔خشک الرجی والی کھانسی کو ختم کرنے کے کچھ آسان گھریلو ٹوٹکے ہیں۔۔۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *