انڈے کا چھلکا اور سیب کا چھلکا اور تربوز کے بیج کھانے سے جسم میں کیا ہوتا ہے؟
ہم شروع سے جو چیزیں اپنے بڑوں کو کرتے ہوئے دیکھتے ہیں آگے جاکر ہم بھی اپنی زندگی میں وہی سب چیزیں کرتے ہیں کیا ہم نے کبھی اس بات پر غور کیا ہے کہ ہم تربوز کے بیج کیوں پھینکتے ہیں سیب کاٹتے وقت بیچ کا حصہ کیوں نہیں کھاتے یا انڈوں کے چھلکوں کو ہم نے کوڑے دان کے لئے ہی مختص کیوں کردیا ہے آج ہم آپ کو ان تمام تر باتوں کے جواب دیں گے جو چیزیں آپ کوڑے دان میں پھینکنا پسند کرتے ہیں۔
ان کے فوائد جاننے کے بعد آپ آج کے بعد سے انہیں کبھی بھی نہیں پھینکیں گے موجودہ دورمیں جہاں کھانے پینے کی چیزوں کو حد سے زیادہ ضائع کیاجاتا ہے ن باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کھانے پینے کا ٹرینڈ پرانے ادوار سے خاصا مختلف ہوگیا ہے پھل یاسبزی کے کسی بھی حصے کو ضائع ہونے سے بچانے کے لئے فوڈ بلاگرز اور متعدد شیف اب بہت سی ایسی ترکیبوں پر کام کررہے ہیں کہ جس میں کھانے پینے کی ہر چیز مکمل استعمال کی جاسکے وہ چیزیں جنہیں ہم کچرے کے ڈبے میں ڈالتے ہیں سب سے پہلے ان کے فوائد جان لیجئے ہم نے کبھی بھی انڈے کے چھلکوں پر غور نہیں کیا ہوگا اگر کوئی ایک خوراک ہے جو دنیا بھر کے لوگوں میں مقبول ہے اور ایک مکمل غذا بھی تصور کی جاسکتی ہے تو وہ ہے انڈہ باآسانی دستیاب پکانے میں نہایت آسان جیب پر ہلکا اور پروٹین سے بھی بھر پور ہوتا ہے ماہرین خوراک کے مطابق انڈوں کے چھلکوں میں دودھ سے زیادہ مقدار میں کیلشیم پایا جاتا ہے جو کہ ہڈیوں کی مضبوطی دانت اور ناخن کی صحت کے لئے بے حد مفید سمجھا جاتا ہے دو ہزار تیرہ میں ایک تحقیق کی گئی جس کے مطابق بڑے انڈے کے آدھے چھلکے میں کیلشیم کی اتنی مقدار ہوتی ہے جتنی انسانوں کو ایک دن میں لینی چاہئے جب کہ انہوں نے بتایا کہ ایک گلاس دودھ میں آدھے انڈے کے چھلکے سے تین گنا کم کیلشیم ہوتا ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ خوراک میں انڈوں کے چھلکوں کا استعمال کرناچاہتے ہیں تو اس کے لئے آپ کو انڈے کے چھلکوں کو تیز گرم پانی میں ابالنا ہوگا کیونکہ ان میں جراثیم پائے جاتے ہیں انہیں ابالنے کے بعد اس کا باریک پاؤڈر بنا کر ان کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔
جنوبی امریکی ملک ایکواڈور میں چھ ماہ کی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ روزانہ ایک انڈہ کھانے سے مناسب غذا کی کمی کے شکار بچے بھی ممکنہ طور پر معمول کا قد حاصل کرسکتے ہیں خواہ یہ انڈے ہاف فرائی ہوں ابلے ہوئے ہوں تلے ہوئے ہوں یا آملیٹ کی شکل میں ہوں ان سے بچوں کو جسمانی نشونما میں مدد مل سکتی ہے سائنس دانوں کاخیال ہے کہ بچوں میں جسمانی نشونما کا یہ ایک سستا ذریعہ ہوسکتا ہے۔ہم میں سے بہت سے لوگ تربوز کے بیج نکال دیتے ہیں اور ہمیں یہ بالکل پسند نہیں ہوتے مگر دو چمچ تربوز کے بیج میں دس گرام پروٹین پایا جاتا ہے ۔پروٹین جسم میں پٹھوں کی نشونما کے لئے انتہائی اہم ہے ماہرین کے مطابق تربوز کے بیجوں میں وٹامن بی بھی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو کہ دماغ اور خون کے لئے بے حد مفید ہے مارکیٹ میں تربوز کے خشک بیج باآسانی مل جاتے ہیں اور آپ بھی گھر میں اس کو خود سکھا کر ان بیجوں کو استعمال میں لا سکتے ہیں یہ صحت کے لئے بے حد فائدہ مند ہیں نبی ﷺ تازہ پکی ہوئی کھجوروں کے ساتھ تربوز بھی کھایا کرتے تھے اورفرمایا کرتے تھے کہ اس کی گرمی کو اس کی ٹھنڈ ک مار دیتی ہے اور اس کی ٹھنڈک اس کی گرمی کو مار دیتی ہے ۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین
Leave a Reply