فریزر میں رکھا ٹھنڈا پانی پینے سے کیا ہوا؟

جس انسان کے پاس جتنا زیادہ پیسہ ہے اس انسان کو اتنی ہی زیادہ بیماریاں ہیں اب ایسا کیوں ہے ؟دراصل ہم پیسے کے دم پر اپنے گھر میں ایسی چیزیں لے کر آتے ہیں جو ہمیں نہیں لانی چاہئیں لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ وہ آج کل کی ضرورت بن چکی ہیں یا ان کے بنا ہمارا گزارا نہیں ہوسکتا جیسا کہ ہمارے گھر کا فریز ر اب جتنا زیادہ پیسہ آپ کے پاس ہو گا اتنی ہی اچھی اتنی ہی بڑی سائز کی فریزر آپ اپنے گھر پر لے کر آئیں گے

اب فریز کے اندر آپ پانی رکھیں گے برف جمائیں گے اور اس ٹھنڈے پانی کو جب آپ پئیں گے تو بیماریاں ہی لگیں گی لیکن ایک غرب جو فریزر خرید نہیں سکتا فریزر افورڈ نہیں کرسکتا وہ سادہ پانی پیتا ہے اور سادہ پانی پینے سے وہ صحت مند رہتا ہے اور ٹھنڈا پانی پینے سے ہم لوگ بیماریوں میں مبتلا ہوجائیں گے کوئی ایسا آدمی جس کے پاس پیسہ کم ہے وہ اپنے گھر میں واٹر پیوریفائر نہیں لگاسکتا لیکن جس کے پاس پیسہ زیادہ ہے وہ اپنے گھر میں واٹر پیوریفائر لگا لیتا ہے اب یہ واٹر پیوریفائر ہمیں لگتا ہے کہ پانی کو پیوریفائے کررہا ہے پانی چھوڑیئے یہ تو پانی سے وٹامنز منرلز سب کچھ نکال دیتا ہے اور جو پانی آپ پیتے ہیں وہ کسی کام کانہیں رہتا اور ایک انسان جس کے پاس زیادہ پیسہ نہیں ہے وہ ویسا ہی پانی پی لیتا ہے جیسا پانی اس کو قدرت سے ملتا ہے اور یہ پانی اس کی باڈی کو صحت مند رکھتا ہے تو ہماری باڈی کے لئے پانی بہت ہی ضڑوری ہے ۔پیسے کے دم پر آپ جو چیزیں گھر پر لے کر آتے ہیں یہ چیزیں آپ کو نقصان دیتی ہیں چاہے آپ کو یہ اپنی ضرورت کے حساب سے اچھی لگیں لیکن آپ کی صحت اور آپ کی باڈی کے لئے یہ بالکل بھی اچھی نہیں ہے ۔فریزر کا پانی پینے سے کس طرح سے آپ کی باڈی کو نقصان ہوتا ہے؟

پانی ہماری باڈی کا ایک اہم جزو ہے آپ نے بچپن سے سنا ہوگا کہ ہماری باڈی پانچ ایلیمنٹ سے مل کر بنی ہے لیکن آپ کو یہ معلوم نہیں ہے کہ پانی ایک ایسا ایلیمنٹ ہے جو ان پانچ میں سے سب سے زیادہ ہے یعنی ہماری باڈی تقریبا ستر فیصد پانی سے ہی بنی ہوئی ہے ہمارا دماغ ہمارےلنگز یہاں تک کہ ہماری ہڈیاں جو دیکھنے میں سخت لگتی ہیں وہ بھی پانی سے ہی بنی ہوئی ہیں ہماری پوری باڈی کا اگر ستر فیصد حصہ پانی ہے تو سوچئے پانی ہمارے لئے کتنا ضروری ہے اس لئے پانی پینے کے لئے کچھ ضروری باتیں ہیں جن کو دھیان میں رکھنا بہت ہی ضروری ہے کیونکہ پانی کے بنا انسان زندہ نہیں رہ سکتا کھائے بنا تو انسان زندہ رہ سکتا ہے لیکن بنا پانی پئے کوئی انسان بھی زندہ نہیں رہ سکتا اس لئے پانی سے جڑی ان چھوٹی چھوٹی باتوں کو سمجھ لیجئے سمجھ لیجئے کہ فریزر کا پانی کس طرح سے نقصان کرتا ہے اگر آپ نے اس چیز کو نہیں سمجھا تو آپ کی باڈی اتنی بیماریوں میں مبتلا ہوجائے گی کہ جو پیسہ آپ کمارہے ہیں وہ سارا کا سارا پیسہ آپ کا ڈاکٹر کی فیس پر اور دوائیوں پر خرچ ہوجائے گا۔جب بھی آپ ٹھنڈا پانی پیتے ہیں تو آپ نے دیکھا ہوگا کبھی کبھار وہ آپ کے سر کو گھما دیتا ہے اور آپ کو سر میں درد ہونے لگتا ہے کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ ایسا کیوں ہوتا ہے ۔ٹھنڈا پانی پینے میں مزا آتا ہے لیکن آپ اس مزے کے چکر میں جو بڑی غلطی کررہے ہیں اس کو آج اچھے سے سمجھ لیجئے جب آپ ٹھنڈا پانی پیتے ہیں

تو آپ کے دماغ کی طرف جو نسیں جارہی ہیں وہ نسیں اصل میں ٹھنڈی ہوجاتی ہے جب وہ نسیں ٹھنڈی ہوجاتی ہیں تو آپ کو لگتا ہے کہ وہ پانی آپ کے سر کو جاپہنچا ہے اب جو خ و ن آپ کے دماغ کی طرف جارہا تھا وہ خ و ن کچھ وقت کے لئے رک جاتا ہے جس وجہ سے آپ کے دماغ کی نسیں کمزور ہوتی ہیں آپ کا حافظہ کمزور ہوسکتا ہے اگر آپ فریزر کا پانی پیتے ہیں تو اس سے آپ کو میموری لوس اور میموری ویک کا مسئلہ ہوسکتا ہے اور مائیگرین کا مسئلہ بھی ہو سکتا ہے کیونکہ جو آپ ٹھنڈا پانی پیتے ہیں اس کے پیچھے آپ کو یہ مسائل ہوسکتے ہیں اور جب ہم ٹھنڈا پانی پیتے ہیں اور اس ٹھنڈے پانی کو جب ہماری باڈی گرم کرنے لگتی ہے تو اس سے ہماری بہت ساری انرجی پانی کو گرم کرنے میں لگ جاتی ہے ۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *