”یہ کریم آپ کے چہرے سے ایکنی پمپلز جڑ سے غائب کر دے گی“
پودینہ دنیامیں ہر جگہ بآسانی دستیاب ہوتا ہے، اس کی خوشبو اور فائدوں کی بنا پر سب اسے رغبت سے اپنی غذا اور مشروبات میں شامل کرتے ہیں۔ یہ سایہ دار جگہ پر پروان چڑھتاہے۔ اس سدابہار پودے کو قدیم یونانی مہمان نواز کہتے تھے۔ پرانے زمانے میں لوگ خشک پودینے کے سفوف سے دانت مانجھا کرتے تھے تاکہ وہ چمک دار ہوجائیں ۔ اس کے علاوہ وہ پیٹ کے درد سے نجات پانے کے لیے لوگ پودینہ کھاکر گرم پانی پی لیا کرتے تھے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ پودینہ کھاکر آپ چاق چوبند رہتے ہیں اور اعصاب کو سکون پہنچتا ہے۔ اگر آپ نے روغنی غذائیں کھائی ہیں تو آخر میں پودینہ کھانے سے وہ آسانی سے ہضم ہوجاتی ہیں۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ پودینہ زود ہضم ہے۔ ٹھنڈ کے اثر سے اگر اعصاب میں اینٹھن پیدا ہوجائے تو پودینہ کھانا چاہیے۔ پودینے میںاینٹی آکسیڈنٹ اجزا پائے جاتے ہیں۔ یہ سرطان کے اثرات کو بھی کم کرتا ہے۔ اگر چہرے کے حوالے سے بات کی جائے توپودینے کی خوبیوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے ہم چند فیس ماسک کا ذکر کررہے ہیں جو آ پ کی جِلد کے مسائل کو حل کرنے اور خوبصورتی میں اضافہ کرنے میں بہت کام آئیں گے ۔جِلد کی پی ایچ کو برقرار رکھنے کے لیے ’روز واٹر‘ یعنی عرق گلاب سے بہتر کوئی چیز نہیں، یہ آئل کی زیادتی کو روکتاہے اورجلن بھی دور کرتاہے۔ اگر عرق گلاب میں پودینے
اور شہد کی آمیزش کرکے تھوڑی دیر کے لیے اسے چہرے پر لگانے کے بعد دھولیا جائےتو نہ صرف آپ کے چہر ے کی رنگت نکھر جائے گی بلکہ جلد میں نمی کی کمی دور اور جلد نرم و ملائم ہوجائےگی۔ گرمیوں میں کھیرا اور پودینہ حیرت انگیز فوائد دیتے ہیں۔ ایک کھیرا لیں اور اسے چھیل کر اچھی طرح پیس لیں۔ اتنا پیسیں کہ پیسٹ بن جائے۔ اب اس میں پسا ہوا پودینہ اور شہد ڈال کر اچھی طرح مکس کریں، پھر ایک انڈے کی سفیدی کو اچھی طرح پھینٹ کراس مکسچر میں ڈال دیں۔ جب یہ اچھی طرح مکس ہو جائے تو اسے چہرے اور گردن پر لگا لیں۔ دھیان رہے کہ آنکھوں کو اس سے بچانا ہے۔ اسے15منٹ چہرے پر لگا رہنے دیں،
پھر ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔ آپ کی جِلد میں تازگی اور چمک آجائے گی۔ بہترین نتائج کے لیے اسے ہفتے میں ایک دفعہ ضرور استعمال کریں۔جب چہرے پر بہت زیادہ آئل اور گردجم جائے تو پودینے، جو اور کھیرے کا فیس اسکرب آپ کی جِلد کوبچائے گا۔ جو کا دلیہ جِلد کے لیے ایکسفولی ایٹ کا کام کرتاہے اور چہرے سے مردہ خلیوں کو ختم کرنے کے حوالے سے مشہورہے۔ جِلد کی کلینزنگ اور اسے ہائیڈریٹ رکھنے کے لیے پودینے کے چند پتے، کچھ جو کے دانے، کھیرے کے چند ٹکڑے، شہد ا ور تھوڑا سادودھ لیناہے۔ فیس اسکرب بنانےکے لیے ایک پیالے میں دودھ اور جو ملالیں ، اس میں شہد، کدو کش کیا ہوا کھیرا، پودینے کے پتے پیس کر ملالیں ۔
اچھی طرح مکس کرنے کے بعد اس پیسٹ کو اپنے چہرے پر بڑے آرام سے ملیں۔ اسکرب کرکے چہرے کو پانی سے دھو لیں۔ چہرہ خشک کرنے کے لیے اسے تولیے سے زیادہ نہ رگڑیں بلکہ آرام سے صاف کریں۔ آپ چہرے کو دمکتاپائیں گی۔ملتانی مٹی جِلد کے لیے بہترین ہوتی ہے ،اکثر دیہات میں خواتین جِلد میں چمک لانے کے لیے ملتانی مٹی کا لیپ چہرے پر لگاتی ہیں۔ اگر ملتانی مٹی میں پودینے کے پتے ملالیے جائیں تو اس میں کلینزنگ اور آئل کو کنٹرول کرنے کی خصوصیات پیدا ہو جاتی ہیں۔ پیسٹ بنانے کے لیے آپ کو تھوڑی سی ملتانی مٹی، شہد ، دہی اور پودینے کے پتے پیس کر ملانے ہوںگے۔
جب پیسٹ تیار ہوجائے تو چہرے پر 20 منٹ تک لگائے رکھیں یا اس وقت تک جب یہ ماسک خشک ہو جائے ۔ یہ مساموں کو صاف کرنے اور آئل کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ جِلد کو درکارموئسچرائزنگ کو بحال کرنے میں بہترین کام کرتاہے ۔ہلدی کا فیس ماسک ویسے ہی کیل مہاسوں اور پمپلز کم کرنے میں مددد یتاہے کیونکہ اس میں چہرے کو جلن سے دوررکھنے کی خصوصیات ہوتی ہیں اوریہ ایکنی ختم کرکے چہرہ شاداب بناتا ہے۔ پودینے کے تازہ اور صاف ستھرے پتے پیس لیں ، تھوڑا سا پانی ملا کر اس میں ہلدی شامل کرلیں اور اس فیس ماسک کو چہرے پر لگا کر 15 منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔ جب آپ چہر ہ دھوئیں گی تو اپنے چہرے پر واضح فرق محسوس کریں گی۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین
Leave a Reply