سفید بالوں کا علاج کیسے ممکن ہے آلو کے پانی سےسفید بالوں کو کالاکریں
بالوں کیلئے: آلو کے خشک ٹکڑے ایک پاؤ لوہے کے برتن میں آدھ کلو پانی ڈال کر ایک دن کیلئے رکھ دیں دوسرے دن اس پانی کو لگائیں‘ بال سیاہ ہوجائیں گے۔ چند ہفتے چند مہینے یہ ٹوٹکہ ضرور آزمائیں۔ کالے اور لمبے بال: ناریل کا تیل مٹھی بھر مہندی کے پتے ڈال کر ابال لیں‘ روزانہ بالوں پرلگانے سے بال لمبے اور گھنے ہوجائیں گے۔چہرے کا مساج: چہرے پر اکثر دانوں کے ٹھیک ہوجانے کے بعد
دانوں کا نشان باقی رہ جاتا ہےتو چہرے پر دانوں کیلئے روغن زیتون اور روغن کدو کو برابر (باؤل) میں ڈال کر گال کا مساج کریں اور تب تک مساج کریں جب تک دھبے دور نہ ہوجائیں۔چہرے کے داغ دھبوں کیلئے: لیموں کے چھلکے پیس کر دودھ میں ڈال کر ملائیں اور رات کو سونے سے پہلے چہرے پر لگانے سے داغ دھبےحلقے دور ہوجائیں گے۔جلد نکھارئیے: تازہ دودھ میں گلیسرین ڈال کر چہرے پر لگانےسے جلد نکھر جاتی ہے۔ ٓنکھوں کےحلقوں کیلئے: ملائی میں چند قطرے لیمن کا رس ملا کر چہرے پر لگانے سے حلقے دور ہوجاتے ہیں۔پاؤں کی بدنمائی کیلئے: نیم گرم پانی میں نمک ڈال کر پاؤں اس میں رکھ دیں‘ تقریباً بیس منٹ تک رہنے دیں‘ اس کے بعد کوئی بھی کولڈ کریم لگائیں۔مزید پاؤں کی جھریوں کیلئے پٹرولیم جیلی کو متاثرہ حصہ پر لگانے سے جھریاں
ختم ہوجاتی ہیںبالوں کو ہم کس چیز سے ڈائی کریں اور کوئی ایسا نسخہ بتائیں کہ جس میں قدرتی چیزیں ہوںجس سے ہم بالوں کو کالا کرسکیں ؟بالوں کو کالا کرنے کے لئے ایک بہترین نسخہ نیچرل بھی ہے اور اسلامی بھی ہے ایک تو آپ سرسوں کا تیل لیں آدھا کپ زیتون کا تیل لیں آدھا کپ ناریل کا تیل لیں اور اس میں دو چمچ کلونجی اور دو چمچ میتھرے اور دو چمچ آپ اس میں مہندی کا پاؤڈر شامل کیجئے مہندی پاؤڈر میں اور ایک چمچ اس میں لیمن کا رس ڈال دیجئے اس کو اتنا پکائیں اتنا پکائیں کہ یہ دو کپ ڈیڑھ کپ رہ جائے مٹی کے برتن میں پکائیں گے اس کو پھر چھان لیں گے اور چھاننے کے بعد اس تیل کو استعمال کریں بہترین بالوں کو کالا کرنا بالوں کو گھنا کرنا بالوں کو لمبا کرنا سر کی سکری کے لئے
خشکی کے لئے بہترین علاج ہے ۔اپنے بالوں کو صحت مند اور خوبصورت دیکھنا سب ہی کی خواہش ہوتی ہے ۔ کافی عرصے سے بالوں کو نت نئے رنگوں میں رنگنے کی روایت عام ہوگئی ہے۔ ایک وقت تھا جب محض تب ہی بال رنگے جاتے تھے جب وہ سفید ہورہے ہوں۔ لیکن اب تو نوجوان لوگ بھی کثرت سے اس فیشن کو اپنا رہے ہیں۔مصنوعی طریقوں سے بال رنگنا اکثر کافی مہنگا پڑ جاتا ہے ۔ دکانوں میں ملنے والی ڈائیز اکثر نقصان دہ کیمیکلز سے تیار کئے جاتے ہیں جو بالوں کو کمزور کرتے ہیں ا ور بال جھڑنے لگتے ہیں ۔ کتنا ہی اچھا ہو کہ کوئی ایسا طریقہ ہو جس سے بال بھی رنگ جائیں اور ان کی مضبوطی بھی برقرار رہے ۔مندرجہ ذیل آسان قدرتی طریقوں سے آپ اپنے بالوں کو بغیر کوئی نقصان پہنجائے رنگ سکتی ہیں۔
مصنوعی طریقوں کے مقابلے قدرتی نسخوں کے اثر کرنے میں وقت تو زیادہ لگتا ہے لیکن اس کے کوئی مضر اثرات نہیں ہوتے ۔مہندی بالوں کو گھنا اور مضبوط بناتی ہے ۔ بال رنگنے کے لیے کیمیکل والی کالی مہندی کا استعمال ہر گز نہ کریں بلکہ کیمیکل سے پاک مہندی تلاش کریں ۔ رات کے وقت مہندی کو دہی میں ملا کر گاڑھا پیسٹ بنا لیں اور رات بھر کے لیے چھوڑ دیں ۔ ہاتھوں میں دستانے پہنیں اور بال کو سیکشن میں بانٹ دیں اہر سیکشن کو الگ الگ کلپ سے باندھ لیں ایک ایک کلپ کھولتے جائیں اور پیسٹ لگاتی جائیں ۔ مہندی لگانے کے بعد بالوں کو کسی تھیلی یا کپڑے سے باندھ لیں اور ایک گھنٹے کے لیے لگا رہنے دیں ۔ اگر گہرا رنگ چاہیے تو دو سے تین گھنٹے تک لگا چھوڑ دیں ۔ کسی اچھے شیمپو سے بال دھو لیں
۔بہترین نتائج کے لیے مہینے میں دو بار استعمال کریں ۔اگر آپ اپنے بالوں کو سنہرا کرنا چاہتی ہیں تو شہد کا استعمال بہترین ہے ۔ شہد اور دہی ملالیں۔ دہی اتنا ہونا چاہیے کہ شہد کی چکناہٹ ختم ہوجائے ۔ اور شہد اپنے بالوں کی لمبائی کے حساب سے لیں ۔ بالوں پر لگا کر دو گھنٹے کے لیے لگا رہنے دیں ۔ ایک بار میں شاید اس کا اثر نظر نہ آئے لیکن اس کے مستقل استعمال سے بالوں کا رنگ تبدیل ہونے لگے گا۔ بہترین نتائج کے لیے ہفتے میں ایک بار ضرور استعمال کریں ۔سیاہ چائے کو بالوں پر لگانے سے بال سیاہ ہوجاتے ہیں ۔ یہ بالوں کی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہے ۔ دو کپ پانی میں دو چمچے چائے کی پتی کو اچھی طرح پکائیں ۔ تھوڑا ٹھنڈا کرکے بال اس چائے سے دھولیں زائد قہوہ بالوں سے نکل جانے دیں
اور باقی کو تین سے چار گھنٹوں کے لیے لگا رہنا دیں ۔ پھر صاف پانی سے بال اچھی طرح دھو لیں اس نسخے کو تین سے چار بارا ستعمال کرنے کے بعد آپ کو فرق نظر آنا شروع ہو جائے گا ۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین
Leave a Reply