بابا آج تک اتنا کسی بلے باز سے پٹتے ہوئے نہیں دیکھا ، آفریدی کی بڑی بیٹی کا میسج
بابا آج تک اتنا کسی بلے باز سے پٹتے ہوئے نہیں دیکھا ، آفریدی کی بڑی بیٹی کا میسج
آفریدی جسے پوری قوم لالہ کے نام سے جانتی ہے۔ اگر وہ بولنگ کرتے ہیں تو بلے باز ان کے سامنے بے بس ہو جاتے ہیں اور اگر بیٹنگ کرتے ہیں تو لمبے لمبے چھکے مارنا اپنا حق سمجھتے ہیں لیکن گزشتہ روز پی ایس ایل کے ایک میچ میں صرف لالہ کو نوجوان کھلاڑی نے دھو ڈالا۔ اعظم خان ہی تھے جنہوں نے آفریدی کو چھ اونچے چھکے اور دو چوکے لگائے۔ میچ کے بعد جب لالہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میچ کے بعد میری بڑی بیٹی کا مجھے فون پر میسج آیا تو وہ بہت ہنسی اور کہہ رہی تھی کہ بابا میں اتنی بڑی ہوگئی ہوں لیکن میں نے آج تک آپ کو اتنا کسی بلے باز سے مار کھاتے نہیں دیکھا، تو میں نے مزید کہا، بیٹا، دوبارہ مت کہنا کہ بابا نے تمہیں کبھی تفریح فراہم نہیں کی۔ اس کے علاوہ یہاں یہ بتانا بھی ضروری ہے کہ یہ واقعہ کس میچ کے دوران پیش آیا۔ یہ واقعہ گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران دیکھنے میں آیا۔ اس میچ میں اسلام آباد نے کوئٹہ کو 43 رنز سے شکست دی۔ کو شکست دے کر شاندار فتح حاصل کی۔
Leave a Reply