ڈاکٹر بلقیس کا یہ کرشماتی نسخہ استعمال کریں اور جھائیوں، داغ دھبوں سے نجات حاصل کریں
خواتین کو خوبصورت نظر آنے کا شوق ہوتاہے۔ یہی وجہ ہے کہ اکثر خواتین اس سلسلے میں مختلف مصنوعات اور ہر بل ٹوٹکے استعمال کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ کچھ خواتین کو یہ شکایت ہوتی ہے کہ ان کے چہرے کی رنگت صاف نہیں ہے، یا ان کے چہرے پر جھائیاں اور داغ دھبے ہیں۔
ایسی خواتین ان داغ دھبوں اور جھائیوں کو ختم کرنے کیلئے کئی تدابیر اختیار کرتی دکھائی دیتی ہیں، وہ مختلف پروڈکٹس کو آزماتی ہیں، ساتھ ہی مہنگی کریمیں اور بیوٹی پارلر جاکرمہنگی ٹریٹمنٹس بھی لیتی ہیں، جس پر ہزاروں کا خرچہ ہوتا ہے۔ لیکن نتیجہ انہیں پھر بھی ان کی خواہش جیسا نہیں ملتا۔
اگر خواتین کیمیکلز والی کریمیں اور مہنگے ٹریٹمنٹس کروانے کے بجائے نیچر پیتھی کی مدد سے اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کریں تو زیادہ بہتر ہے۔اس علاج کی خاص بات یہ ہوتی ہے کہ اس کاکوئی سائیڈ افیکٹ بھی نہیں ہوتا۔ لہذا اس کی مدد سے اگر جھائیوں اور دھبوں کا علاج کیا جائے تو نتائج حسب خواہش نکلتے ہیں اور مہنگی ٹریٹمنٹس پر آنے والا خرچہ بچ جاتاہے۔ ساتھ ہی یہ بات بھی ذہن میں رکھیں کہ جن کریموں کیلئے یہ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ اتنے عرصے تک اسے استعمال کرنے سے جلد کے تمام مسائل ختم ہوجائیں گے، ایسی کریموں کو استعمال کرنے سے بچنا چاہئے، کیونکہ یہ کریمیں اسکن کو پتلا کردیتی ہیں۔
ساتھ ہی ہر پروڈکٹ اسکن کو پسند نہیں آتی، اس لئے اگر آپ نے کوئی چیز چہرے پر استعمال کی ہے، اگر وہ سرخ ہوگئی ہے تو سمجھ جائیں کہ آپ کی اسکن کو وہ چیز یاپروڈکٹ سوٹ نہیں کی، اسکن آپ کو سرخ ہوکر یہ بتادیتی ہے کہ وہ چیز اس کیلئے اچھی نہیں ہے اور اب اس کا استعمال چہرے پر نہ کیا جائے۔
جھائیوں اور داغ دھبوں کو ختم کرنے اور چہرے کی جلد کو صاف وشفاف بنانے کیلئے گھر میں موجود چیزوں میں سب سے اچھا ”خشک دودھ“ ہوتا ہے۔ایک ٹیبل اسپون دودھ میں ایک ٹیبل اسپون چینی ڈالیں، ان دونوں کو مکس کرلیں۔اب اس میں آپ اتنا پانی ملائیں کہ یہ کریم کی شکل اختیار کرجائے۔ اسے تھوڑی دیر کیلئے رکھ دیں۔
پھر جب یہ کریم سا بن جائے تو اسے چہرے پر لگائیں۔ 10منٹ لگائیں اور پھر چہرہ دھولیں۔اس نسخے کی وجہ سے چہرے جلد بالکل بچوں جیسی نرم و ملائم ہوجائے گی۔ اس نسخے کو تین ماہ تک آزمائیں، داغ دھبوں سے جلد پصاف شفاف ہوجائے گی۔اگر کسی خاتون کا جلدی مسئلہ بہت پیچیدہ ہے تو انہیں کسی اچھے ہربلسٹ سے مدد لے کر میڈیسن بھی لینے کی ضرورت ہوگی، اس کے ساتھ یہ نسخہ بھی آزمائیں۔
ساتھ ہی خواتین کو چاہئے کہ وہ دھوپ میں نکلتے وقت سن اسکرین یا سن بلاک لگائیں، ضروری نہیں کہ ہر سن بلاک آپ کی جلد سے مطابقت رکھتا ہو، لہذا کوشش کریں کہ کسی ماہر ڈاکٹر سے مشورہ لے کر سن بلاک خرید کر استعمال کیا جائے۔
کسی بھی ہربل ٹوٹکے کو بھی استعمال کرنے سے قبل اس کی جانچ ضرور کریں، کلائی پر وہ نسخہ لگاکر چیک کریں۔اگر اس کی وجہ سے آپ کی جلد کوئی ری ایکشن نہیں دے رہی یا سرخ نہیں ہورہی، تو اس نسخے کو آرام سے استعمال کرلیں۔
Leave a Reply