وقت سے پہلے بال اگر سفید ہو رہے ہوں تو یہ گھریلو ٹوٹکے آپکے بہت کام آئیں گے!!
خراب طرز زندگی، ہامونز میں تبدیلی اور بالوں کے لیے غیر میعاری شیمپو اور دیگر مصنوعات کا استعمال وقت سے پہلے بالوں کو سفید کر دینے کا ایک بڑا سبب ہے لیکن ان کے ساتھ ساتھ ذہنی تناؤ اور مناسب نیند نہ لینا بھی بالوں کی صحت پر بُری طرح اثر انداز ہوتے ہیں۔
آج کے اس دور میں اکثر افراد عُمر سے پہلے بالوں میں سفیدی پیدا ہونے سے پریشان رہتے ہیں اور وقت سے پہلے یہ سفیدی اُن کے ذاتی اعتماد کو بھی مجروح کرتی ہے اس لیے اس آرٹیکل میں ہم چند آسان اور انتہائی آزمودہ گھریلو ٹوٹکوں کو شامل کر رہے ہیں جو عُمر سے پہلے سفید بالوں کے اس مسلے کو ختم کر سکتے ہیں اور بالوں کو گھنا اور مضبوط بنا سکتے ہیں۔
نمبر 1 چائے کی پتی
بہت سے لوگ نہیں جانتے کہ چائے کی پتی بالوں کے لیے انتہائی مفید چیز ہے کیونکہ اس میں بڑی مقدار میں اینٹی آکسائیڈینٹس پائے جاتے ہیں جو بالوں کی صحت پر بہت سے اچھے اثرات مرتب کرتے ہیں۔ چائے کی پتی کو بالوں کے لیے استعمال کرنے کے لیے چائے کی پتی کو پانی میں ڈال کر قہوہ بنا لیں اور پھر اس قہوے کو ایک گھنٹے تک ٹھنڈا ہونے دیں اور پھر اس قہوے کو بالوں کی جڑوں میں اچھی طرح مساج کر دیں اور پھر پانی اور شیمپو سے بال دھو دیں اور اس عمل کو ہفتے میں کم از کم 2 سے 3 دفعہ دہرائیں۔
نمبر 2 آملہ
برصغیر پاک ہند میں طب ایوردیک کے ماہرین آملہ کو بالوں کے لیے اکسیر کا درجہ دیتے ہیں اور جدید میڈیکل سائنس کا کہنا ہے کہ آملہ میں آئرن، وٹامن سی، زنک اور اینٹی آکسائیڈینٹ پائے جاتے ہیں جو بالوں کو مضبوط کرتے ہیں اور ان کے رنگ کو سفید نہیں ہونے دیتے۔
سر کے بالوں میں آملہ کے پاوڈر کا پیسٹ بنا کر لگانا یا تازہ آملہ کا رس نکال کر ہفتے میں 2 سے 3 دفعہ بالوں کی جڑوں میں لگانا بالوں کو مضبوط اور لمبا کرنے کیساتھ ساتھ ان کے رنگ کو قائم رکھنے میں انتہائی مددگار ثابت ہوتا ہے۔
نمبر 3 میتھی کے بیج
میتھی کے بیجوں میں یہ صلاحیت ہے کہ یہ بالوں کو قدرتی طور پر سیاہ کر دیتے ہیں اور بالوں کے قدرتی رنگ کو قائم رکھنے میں انتہائی مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔ میتھی کے بیجوں کو بالوں کے لیے استعمال کرنے سے پہلے رات بھر پانی میں بھگو کر رکھیں اور صبح کو انہیں پیس کر بالوں کی جڑوں میں لگائیں اور اگر ان بیجوں کو ناریل یا بادام کے تیل میں مکس کر کے لگائیں گے تو اس سے ان کی صلاحیت میں کئی گُنا اضافہ ہوگا اور روکھے سُوکھے بالوں میں ایک نئی چمک پیدا ہوگی جو آپ کے حسن کو چار چاند لگا دے گی۔
نوٹ: بالوں کو تندرست اور صحت مند رکھنے کے لیے مناسب خوراک کا استعمال بہت ضروری ہے خاص طور پر ایسے کھانے جن میں اومیگا تھری شامل ہو بالوں کی صحت پر بہت اچھے اثرات پیدا کرتے ہیں، اومیگا تھری والے کھانوں میں مچھلی، ڈرائی فروٹ خاص طور اخروٹ، السی، چیا سیڈ وغیرہ کو اپنی روزانہ کی خوراک میں شامل کریں اور وقت پر مناسب نیند لازمی لیں۔
Leave a Reply