خون کی کمی کیسے دور کی جائے؟ جانیے چند آسان طریقے
خون کی کمی ایسی حالت ہے جو اس وقت ہوتی ہے جب جسم میں خون کے سرخ خلیوں کی تعداد ممعول سے کم ہوتی ہے۔خون کے سرخ خلیوں میں ہیموگلوبن پایا جاتا ہے جو جسم کو آکسیجن لے جانے میں مدد کرتا ہے۔اگر کوئی فرد خون کی کمی کا شکار ہوتا ہے تو اس کا خون جسم کے اعضاء تک آکسیجن کی فراہمی میں ناکام ہوتا ہے۔ سرخ خلیوں کی تیاری میں کمی کی وجہ سے جسم میں خون کی کمی ہوتی ہے
ہم کیسے خون کی کمی کو دور کر سکتے ہیں یہ جاننے کے لئے یہ مضمون آپ کے لئے مددگار ثابت ہوگا۔انڈے پروٹین اور اینٹی آکسیڈنٹ کا بہترین ذریعہ ہیں،جو ان وٹامنز کو بحال کرتے ہیں جو خون کی کمی کی وجہ سے کھو جاتے ہیں۔اس لئے صبح ناشتے میں انڈوں کا استعمال لازمی کرنا چاہیے۔کیلا آئرن سے مالا مال ہے، یہ خون کے سرخ خلیوں کی تیاری میں مدد کرتا ہے یہ جسم کو انرجی بھی مہیا کرتا ہے اس میں میگنیشیم بھی موجود ہوتا ہے جو ہمیوگلوبن میں اضافہ کرتا ہے۔جسم میں سرخ خلیوں کی تعداد کی بحالی کے لئے، خون کو فعال اور بہتر تیاری کے لئے چقندر کھانے کو کہا جاتا ہے۔اس کو سلاد کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے اس کے علاوہ اس میں گاجر کو شامل کر کے اس کا جوس بنا کر بھی پیا جاسکتا ہے۔ چقندر میں آئرن، پوٹاشیم، سلفر، فائبر، کیلشیم اور وٹامنز زیادہ ہوتے ہیں۔یہ خون کی کمی دور کرنے کا بہترین گھریلو علاج ہے۔ اس میں توانائی بڑھانے والے غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں۔
اس میں غذائی اجزا وٹامن بی 12 اور آئرن موجود ہوتا ہے۔یہ جسم کو آئرن جذب کرنے میں مدد کرتا ہے جس کے نتیجے میں خون کے سرخ خلیات زیادہ ہوتے ہیں۔ جس وجہ سے خون کی کمی دور ہوتی ہے ہم ناشتے میں انار یا انار کا جوس استعمال کر سکتے ہیں۔ کیونکہ اس کے کھانے سے ہمیموگلوبن کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے۔
Leave a Reply