اجوائن اور زیرے کا خاص استعمال بڑھتا ہوا پیٹ اور چربی کو 7دن میں ختم کریں
بطور گرم مسالہ صدیوں سے استعمال کی جانے والی اجوائن کے نہار منہ کھانے سے بے شمار طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں جن سے اکثر افراد نا واقف نظر آ تے ہیں۔طبی ماہرین کے مطابق اجوائن غذائیت سے بھر پور جز ہے، اس میں ڈائیٹری فائبر اور اینٹی سیپٹک اور اینٹی انفلامینٹری خصوصیات پائی جاتی ہیں جس کے سبب اس کے استعمال سے خون سے مضر صحت مادوں کا صفایا ممکن ہوتا ہے جس کے نتیجے میں مجموعی صحت سمیت خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوتا ہے،
ناہر منہ اجوائن کا استعمال واضح طور پر موٹاپے میں کمی لاتا ہے اجوائن دوا کے طور پر بھی استعمال کی جاتی ہے۔ اس کے استعمال سے معدے سے متعلق شکایات دور ہوتی ہیں، سردی، نزلہ ، زکام اور بخار میں کمی آتی ہے، اجوائن کا قہوہ بنا کر اگر دن میں دو بار پی لیا جائے تو بخار جلد ٹوٹ جاتا ہے، سانس میں تکلیف کی شکایت دور ہوتی ہے جبکہ اس کے باقاعدگی سے استعمال سے جسم میں چربی جمنے کا عمل رُک جاتا ہے اور غذا کے ساتھ لیا گیا اضافی کولیسٹرول ہضم ہونے کے بعد جمنے کے بجائے جسم سے خارج ہو جاتا ہے۔ اجوائن کو وزن میں کمی کے لیے استعمال کرنے والے افراد اسے روزانہ نہار منہ پھانک سکتے ہیں، اجوائن آدھا سے ایک چمچ لیں اور اسے پھانک کر پانی پی لیں۔
ایک لیٹر پانی کو ابالیں اور اس میں ایک چائے کا چمچ اجوائن ڈال لیں اور پھر 3 سے 4 منٹ تک ابالیں، پانی کی رنگت بدلنے پر چولہا بند کردیں اور پانی کو ٹھنڈا ہونے دیں پانی کو چھان لیں اور پھ بوتل میں بھرکر دن بھر پیتے رہیں۔اجوائن کا پانی نہ صرف نظام ہاضمہ کو بہتر کرتا ہے بلکہ میٹابولزم کی رفتار بھی بڑھاتا ہے، میٹابولزم کی رفتار جتنی زیادہ ہوگی، اتنی ہی کیلوریز زیادہ جلیں گی، اس کے نتیجے میں چربی بہت تیز رفتاری سے گھلنا شروع ہوجائے گی جوائن کا استعمال وٹامن سی سے بھر پور پھل لیموں کے ساتھ بھی کیا جا سکتا ہے۔لیموں جسمانی اعضاء اور خون کی صفائی میں مدد دیتا ہے، اجوائن جسمانی وزن میں کمی کے ساتھ توند کی چربی پگھلانے کے لیے جادوئی تاثیر رکھتی ہے۔
مارے ہاں زیرہ ہر گھر کے باورچی خانے میں موجود ہوتا ہے۔ کہنے کو تو یہ معمولی سی چیز ہے لیکن اس کے فائدے ایسے بڑے بڑے کہ جان کر انسان عش عش کر اُٹھے۔ کھانے میں تو ہم اس کا استعمال کرتے ہی ہیں لیکن اگر آپ ہفتہ بھر کے لئے ’زیرے کا پانی‘ بھی استعمال کر لیں تو نتائج آپ کو واقعی حیران کردیں گے۔ ہ قدرتی نسخہ صرف نظام انہظام کے لئے ہی نہیں بلکہ وزن کم کرنے کے لئے بھی انتہائی مفید ہے اور ذیا بیطس کے مریضوں کے لئے بھی فائدہ مند ہے۔ اس کے استعمال سے کولیسٹرول اور بلڈ پریشر بھی کنٹرول میں رہتا ہے جبکہ جلد بھی تروتازہ اور چمکدار ہوجاتی ہے۔ اگر آپ خود کو تندرست اور دلکش دیکھنا چاہتے ہیں تو میرا مشورہ ہے کہ زیرے کا پانی ضرور استعمال کریں۔
Leave a Reply