سردیوں میں مچھلی کھانے کیا فائدے ہیں وہ بات جو ہر میاں بیوی
جیسے ہی سردیوں کے موسم کا آغاز ہوتا ہے تو ہم لوگ سردی سے بچنے کے لئے اپنی خوراک میں طرح طرح کے میوہ جات ،مزے مزے کے سوپ،پکوان اور مچھلی کا استعمال بڑھا دیتے ہیں .لیکن آج میرا موضوع مچھلی سے متعلق ہے. ہمارے ہاں کئی قسم
کی مچھلیاں پائی جاتی ہیں.ان میں مشہور اقسام بام،رہو گلفام، ٹراؤٹ، مشاہیر، سلور، سنگھاڑا اور تھیلہ قابل ذکر ہیں خیر مچھلی کی ہر اقسام میں اﷲ تعالیٰ نے ہمارے لئے بے شمار فوائد چھپا رکھے ہیں جن سے ہمیں بھر پور فائدہ اٹھانا چاہیئے تاکہ ہم تندرست و توانا رہ سکیں. مچھلی میں پوٹاشیم، فولاد،آئیوڈین،پروٹین،وٹامن اے،وٹامن 12 ، وٹامن ڈی ،سلینیئم،فاسفورس اور میگنیشئم پایا جاتا ہے.اس میں پروٹین 60%، فیٹ 10%، وٹامن 181% 12،وتامن اے 50
% ، سلینئیم 67%، فاسفورس 33% اور میگنشیم 16 % موجود ہوتا ہے.اس سے آپ ہوتا ہے.اس سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیںکہ مچھلی ہمارے لئے کتنی اہم غذا ہے. ہمیں اسے صرف سردیوں میں نہیں بلکہ پورا سال ہی ہفتے میں کم از کم ایک بار ضرور استعمال کرنا چاہئے تب ہی ہم اس سے فوائد حاصل کر سکتے ہیں بے شک آپ تھوڑی مقدار میں کھائیں لیکن اسے ہفتے میں ایک بار ضرور کھائیں. جب آپ بازار سے مچھلی خریدنے جائیں تو تازہ مچھلی ہی خریدیں کیونکہ پرانی مچھلی آپ کی صحت کو خراب کر سکتی ہے. تازہ مچھلی
کی پہچان آپ چند چیزوں پر عمل کر کے دیکھ سکتے ہیں. پہلے مچھلی کی آنکھیں دیکھیں اگر ان میں چمک ہے تو یہ تازہ مچھلی ہے اس کے علاوہ اس کے جسم کو انگوٹھے سے دبائیں اگر جسم پر گڑھا پڑ جائے تو یہ تازہ مچھلی نہیں ہے اسی طرح اس کے پروں کو کھینچ کر دیکھیں اگر آسانی سے علیحدہ ہو جائیں تو یہ بھی خراب مچھلی کی نشانی ہے اس کے علاوہ گلپھڑے سے دیکھیں کہ وہ سرخ ہے تو تازہ ہے اور اگر کالا ہے تو پرانی مچھلی کی نشانی ہے.مچھلی خریدنے کے بعد آپ اس کو نمک ،لیموں اور اجوائن لگا کر تھوڑی دیر
کے لئے رکھ دیں جب تمام پانی نکل جائے تب اس کو دھو لیں اب اس پر مصالحے لگا کر تقریباً چوبیس گھنٹوں کے لئے فریزر میں رکھ دیں تاکہ مصالحہ اچھی طرح مچھلی میں جذب ہو جائے اس طرح مچھلی کا ذائقہ دوبالا کو ہر کوئی کھا سکتا ہے.اپنے بچوں کو مچھلی ضرور دیںکیونکہ اس سے ان کی یاداشت بہتر ہوتی ہے اور ان کی نظر بھی تیز ہوتی ہے .چلیں اب دیکھتے ہیں کہ مچھلی کے کیا کیا فوائد ہوتے ہیں. مچھلی کے فوائد: مچھلی کھانا دماغ اور یاداشت کے لئے فائدہ مند ہے.مچھلی کھانا دل کے لئے مفید ہے.مچھلی ہماری ہڈیوں
کو بھی مظبوط بناتی ہے.الزائمر کے مریضوں کے لئے انتہائی مفید ہے.مچھلی کھانے سے آپ ذہنی تناؤ سے بچے رہتے ہیں.مچھلی کھانے سے جسم میں خون جمنے نہیں پاتا. مچھلی کھانے سے آپ ذیابیطس جیسے مرض سے محفوظ رہ سکتے ہیں . مچھلی کھانے سے آپ سرطان سے بچ سکتے ہیں. مچھلی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے انمول تحفہ ہے.مچھلی کھانے سے آپ کی جلد چمکدار ہو جاتی ہے. مچھلی آپ کے بالوں کی حفاظت کرتی ہے. مچھلی کھانے والوں کی عمر طویل ہوتی ہے. مچھلی آپ کے وزن کو متوازن رکھنے میں
مددگار ہے. مچھلی کھانا مرد حضرات کے لئے فائدہ مند ہے. مچھلی کھانے سے کولیسٹرول کی سطح نارمل رہتی ہے مچھلی کھانے سے جسم میں خون کی روانی بہتر طریقے سے ہوتی ہے. مچھلی کا تیل استعمال کرنے سے سانس کی نالیاں صاف رہتی ہیں. مچھلی کا تیل وزن کم کرنے میں مدد کرتا ہے. مچھلی کا تیل مدافعتی نظام کو درست رکھتا ہے. مچھلی کے تیل کا استعمال نزلہ و زکام سے بچاتا
Leave a Reply