آدھا چمچ صبح وشام 3 دن تک کھا لیں
مختلف قسم کے وائرس ، موسم کی ٹھنڈک ، سرد ہوائیں اور الرجی نزلہ زکام اور دیگر بیماریوں کاسبب بنتے ہیں . ایسے میں احتیاط اور علاج دونوں لازم ہیں . ادویات کے علاوہ کچھ دیسی طریقہ کار بھی موجود ہیں جن کے ذریعے گھر پر ہی نزلہ زکام ، کھانسی اور بخار کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے . حکیم اس ضمن میں جو ٹوٹکے بتاتے ہیں ان میں سے چند درج ذیل ہیں . ایک چمچ شہد میں چند قطرے ادرک کا رس ملا لیں۔ یہ آمیزہ نیم گرم پانی کے ساتھ نزلہ، زکام ، کھانسی اور ٹھنڈ سے متاثرہ بچوں کو پلائیں۔ البتہ یہ نسخہ ایک سال سے کم عمر بچوں پر آزمانے سے گریز کریں . لہسن کے چند جوے اور ایک چمچ اجوائن کو توے پر سینک لیں۔ اس کے بعد دونوں اجزا کو ململ کے کپڑے میں باندھ کر پوٹلی بنا لیں۔
تھوڑا ٹھنڈا ہونے پر اس پوٹلی کو سوئے ہوئے بچےکے نزدیک رکھ دیں۔یہ ٹوٹکا ٹھنڈ ختم کرنے کیلئے مفید ہے۔کھانسی ، سینے کی جکڑن اور بخار سے آرام کے لیے ایک پیالی گرم پانی میں تازہ ادرک کچل کراس کا ایک چائے کا چمچ رس شہد کے ساتھ ملاکر پیئیں ۔ اس سے بلغم خارج ہوتا ہے اور پسینہ آکربخار دور ہوجاتا ہے۔ ایک چائے کا چمچ تلسی کے تازہ پتوں کا رس ملانے سے یہ اور بھی مفید ہو جاتا ہے۔ تلسی کے خشک پتے بھی استعمال کیے جاسکتے ہیں۔بغیر دودھ کی چائے میں شکر کی جگہ شہد اور لیموں کا رس شامل کر کے پینا چاہیے۔ نیز گرم پانی میں چائے کاایک چمچ شہد اور تازہ لیموں کا رس نچوڑ کر پینے سے چھلے ہوئے گلے کو بہت آرام ملتا ہے۔چھوٹے بچوں کے لیے گھر میں کھانسی کا شربت تیار کیا جا سکتا ہے .
ادرک، تلسی، بڑی الائچی اور کالی مرچیں لے کر پانی میں جوش دیں۔چولہا بند کرنے کے بعد اسے ٹھنڈا کرلیں۔اسے ذائقہ دار اور مزید مؤثر بنانے کے لیے حسب ضرورت شہد شامل کرکے بچوں کو پلائیں۔ گرم تاثیر رکھنے کے سبب ادرک میں ایسی خسوصیات موجود ہیں جو ہر طرح کے درد خصوصاً جوڑوں کے درد کو ختم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔ جوڑوں یا پرانے درد سے نجات حاصل کرنے کے لیے ادرک کو کھانے میں استعمال کریں یا پھر ادرک کی چائے پئیں، اس سے جسم میں درد اور سوزش کا خاتمہ ہوگا۔
ادرک بالوں کیلئے مفید کیسے؟ادرک جسم میں درجہ حرارت پیدا کرنے کا اہم سبب ادرک کا استعمال جسم میں حرارت پیدا کرتا ہے، ادرک کے چند ٹکڑے دو کپ پانی میں ڈال کراُبال لیں پھر اس میں شہد کے چند قطرے شامل کرکے دن میں دو سے تین مرتبہ پئیں۔
یہ طریقہ سردی میں آپ کے جسم کو گرم رکھنے میں مدگار ثابت ہوگااور ٹھنڈ سے بچائے گا۔ زکام اور کھانسی کا علاج سردیوں میں نزلہ، زکام اور کھانسی عام سی بیماریاں ہیں لیکن ان کا علاج بھی ادرک میں موجود ہے، ایک چمچ شہد میں ادرک کے رس کے چند قطرے ڈالیں اور دن میں دو سے چار مرتبہ اس کا استعمال کریں۔ حقیقت یہ ہے کہ غذائیت اور فوائد سے بھرپور جڑ کی شکل والی یہ سبزی انسانی صحت کے لئے بے شمار فوائد اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔
Leave a Reply