سردیوں میں الائچی اور سونف ملاکر کھانے کے فائدے جان کر آپ سبحان اللہ کہ اُٹھیں گے
الائچی اور سونف دونوں ہی کو جڑی بوٹیوں میں شمار کیا جاتا ہے سونف اور الائچی کے استعمال سے انسانی مجموعی صحت سمیت خوبصورتی پر بھی بے شمار فوائد مرتب ہوتے ہیں –سونف اور الائچی ہر گھر میں موجود ہوتی ہے، اِنہیں کھانوں سمیت چائے یا قہوہ بنانے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے، دونوں کا استعمال سانسوں کو تازہ دم بناتا ہے
اور ہاضمے کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے، میٹابولزم تیز ہوتا ہے۔غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ سونف اور الائچی کو ملا کر کھانے یا ان کا قہوہ بنا کر پینے سے خوبصورتی پر واضح مثبت فرق پڑتا ہے، سونف اور الائچی کے استعمال سے معدے اور جگر کی گرمی اور تیزابیت کم ہوتی ہے،۔اور جلد صاف شفاف، ایکنی، کیل، مہاسوں سے پاک ہو جاتی ہے جبکہ رنگت میں واضح نکھار آتا ہے، دونوں کے قدرتی اجزا ہونے کے سبب اِن کے استعمال سے صحت پر کسی بھی قسم کا کوئی منفی اثر بھی نہیں پڑتا۔غذائی ماہرین کے مطابق جہاں سونف کے خوبصورتی پر بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں وہیں یہ صحت کے لیے بھی نہایت مفید ہسونف میں وٹامن اے اور سی بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے
جس کے سبب اس کا استعمال بینائی کی حفاظت کرتا ہے، غذائی ماہرین کے مطابق سونف پیس کر اس کا قہوہ بنا کر پینے سے کمر درد میں بہتری آتی ہے، سونف اور الائچی کا استعمال معدے کی مضر صحت رطوبت اور تیزابیت کو خارج کر تا ہے،۔اور گردے اور مثانے کا ورم دور کرنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے دماغ کی کمزوری اور یادداشت کے لیے بہترین دوا ہے۔طبی ماہرین کے مطابق سونف اور الائچی میں ’فیمیل ہارمون‘ ایسٹروجن کی متوازن افزائش کی بھی خاصیت پائی جاتی ہے، سونف اور الائچی کا استعمال خواتین کے یے انتہائی مفید قرار دیا جاتا ہےسونف دودھ پلانے والی ماؤں کے لیے بھی بہت مفید قرار دی جاتی ہے، اس کے استعمال سے دودھ کی مقدار بھی بڑھتی ہے۔
سونف کی کچھ مقدار چبانے سے بیٹھی ہوئی آواز ٹھیک ہو جاتی ہے، پسی ہوئی الائچی اور سونف کا سفوف ٹھنڈے پانی کے ساتھ پھانکنے سے بخار اور بد ہضمی کے دوران ہونے والی متلی کی روک تھام میں مدد فراہم کرتا ہے
Leave a Reply