شوگر اور قبض کے مریض امرود اس طرح کھائیں وہ حیر ت انگیز فوائد کہ آپکو کبھی ڈاکٹر کی ضرورت نہیں رہیگی
ہلکے سبز رنگ کا ہلکا میٹھا پھل امبرود اپنے اندر منفرد مقام رکھتا ہے چاہے کچل کر کھائیں ۔ثابت کھائیں یا شربت بنا کر پئیں ہر حالت میں اچھا لگتا ہے ۔ امبرود کا موسم شروع ہوچکا ہے ان پر چاٹ مصالحہ چھڑک کر کھانا تقریباً ہر ایک کو پسند ہوتا ہے ۔ یہ منہ کا ذائقہ ہی دوبالا نہیں کرتے اس میں وہ اجزاء بھی موجود ہوتے ہیں۔ جو اس پھل کو صحت کیلئے بہترین بناتے ہیں۔ وٹامن سی سے بھرپور پھل کتنے فوائد کا حامل ہے ۔
غریبوں کا پھل کہلائے جانیوالا امبرود دیگر پھلوں مثلاً انار کیلا آم سیب آلوچی اور انگور کے مقابلے میں کہیں زیادہ اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور پھل ہے ۔گرم ملکوں کا سیب کہلائے جانیوالے اس پھل میں حیران کن طور پر وٹامن سی کی مقدار بھی دیگر پھلوں سے زیادہ پائی گئی ہے ۔ امبرود میں وٹامن سی کی مقدار دوسو بارہ ملی گرام ہوتی ہے ۔ وٹامن سی کے حوالے سے سب سے مشہور پھل نارنگی یا کنوں میں فی سوگرام وٹامن سی کی مقدار صرف چالیس ملی گرام ہوتی ہے ۔ اگر نوے گرام وزنی امبرود کھالیا جائے تو وٹامن سی کی یومیہ ضرورت پوری کی جاسکتی ہے ۔ وٹامن سی پٹھوں میں پائی جانیوالی اہم پروٹین اوریجن کی پیداوار کے علاوہ جلد اور باختوں کو صحت مند رکھنے کیلئے ضروری ہے ۔ عام طور پر بہتر امبرود وہ ہوتا ہے جو خوشبودار ہلکا پیلا سفید اور نرم ہو۔ لیکن فوائد کے لحاظ سے امبرود کی دو اقسام ہیں۔
نمبر ایک سخت کچا گلابی جس کے اندر ترشی ہے ۔آپ اس پر نمک لگاکر کھائیں یہ بلغم کو خارج کرنے میں معاون ثابت ہوگا ۔ جب گلے کی غدود متورم ہوجائیں نگلنے میں مشکل ہورہی ہو تو ایسی صورت میں امبرود گرم راکھ میں دبا کر رکھیں جب پک جائے تو صاف کرکے کاٹ کر نیم گرم کھلائیں اس سے گلے کا ورم کم ہوجاتا ہے اور بلغم پک کر نکلتا ہے ۔ یہی ترکیب بچوں کی کھانسی کیلئے استعمال کرائی جائے تو بچوں کی کھانسی کو بہت زیادہ فائدہ پہنچتا ہے ۔ ایک صاحب علاج کی غرض سے آئے اور دائمی قبض کی شکایت کی حکیم صاحب نے ادویات کیساتھ امبرود کا کہا انہوں نے ادویات ختم کرکے صرف امبرود کھانے شروع کردیے اور دائمی قبض سے نجات مل گئی ۔ کہنے لگے کہ آپ نے خوب مزیدار علاج بتایا ۔ بواسیر چاہے خ و ن ی ہو یا بادی امبرود اسے رفع کردیتا ہے ۔
ا س سے قبض اور خشکی رفع ہوتی تیزابیت کیلئے بہت مفید ہے ۔ماہرین طب کے مطابق یہ شوگر کے مریضوں کیلئے خاص طور پر فائدہ مند ہے امبرود کھانے سے بلڈ شوگر کا لیول نہیں بڑھتا ۔ فائبر سے بھرپور ہونے کیوجہ سے امبرود شوگر کو بڑھنے سے روکتا ہے اور بلڈ شوگر کی سطح کو ریگولیٹ کرتا ہے یہی وجہ ہے کہ امبرود سے قبض کی شکایت دور ہوجاتی ہے جو کہ عمومی طور پر شوگر کے مریضوں کو ہوتی ہے ۔ ایک تحقیق کے مطابق امبرود جسم کی شوگر کو جذب کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے اور دوپہر کی خوراک کیلئے میسر ہے امبرود میں وٹامن سی لائیکوپن اور اینٹی آکسیڈنٹ کا ذخیرہ ہوتا ہے اس میں دیگر پھلوں سیب سنگترہ اور انگور کے مقابلے میں بہت کم شوگر پائی جاتی ہے اسی لیے اسے شوگر کے مریضوں کیلئے بہترین پھل مانا جاتا ہے۔
Leave a Reply