عقل داڑ کیوں نکلتی ہے؟ جانیئے عقل داڑ کے درد کو دور کرنے کے طریقے اور اس سے بچاؤ کا مؤثر علاج
حکمت کے دانت یا عقل داڑھ، داڑھ کا ایک گروہ ہے جو منہ کے پچھلے حصے میں واقع ہوتے ہیں، یہ دانتوں کا سب سے سخت اور چوڑا سیٹ ہوتا ہے جو کھانے کو چبانے اور اور کھانے کو اچھی طرح سے توڑنے میں سب سے زیادہ مدد کرتے ہے، زیادہ تر لوگوں میں عقل داڑھ 17 سے 25 سال کی عمر کے درمیان نکلنا شروع ہو جاتے ہیں۔
کچھ لوگوں کو اس عمل کے دوران کوئی پریشانی یا درد نہیں ہوتا ہے، جبکہ کچھ افراد کے لئے یہ شدید درد اور بوکھلاہٹ کی وجہ بن جاتا ہے جو طویل عرصے تک چل سکتا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ عقل کا دانت آپ کے مسوڑھوں سے ٹوٹ جاتا ہے اور چبانے کے کے دوران یہ جب مسوڑھوں سے ٹکراتا ہے تو تکلیف دیتا ہے۔
مگر عقل داڑھ میں درد کیوں ہوتا ہے؟
عقل داڑھ میں درد بنیادی طور پر دانت کے خود نکلنے کی وجہ سے ہوتا ہے، یہ مسوڑھوں کی لکیر سے ٹوٹ جاتا ہے اور سوزش، خون نکلنے اور سوجن کا باعث بن جاتا ہے، جو انتہائی تکلیف دہ ہو سکتا ہے، متاثرہ جگہ سے خون بہہ سکتا ہے، اور اس کی نوک مسوڑھوں میں لگنے کی وجہ سے درد ہوتا ہے جبکہ اس کی وجہ سے آپ کو سر درد کا سامنا بھی ہو سکتا ہے۔
اس کے علاوہ، عقل داڑھ جب ٹیڑھے انداز میں نکلتا ہے تو زیادہ تکلیف دہ ہو سکتا ہے، یہ 17 سے 25 سال کی عمر میں کبھی بھی اچانک ہو سکتا ہے اور انفیکشن کا باعث بھی بن سکتا ہے۔
عقل داڑھ کے درد کو کیسے دور کیا جائے؟
عقل داڑھ نکلنے کی وجہ سے سوزش، سوجن اور انفیکشن سب ہی تکلیف اور بے چینی کا باعث بن سکتے ہیں، ایسے میں کسی اچھے ڈینٹسٹ کے پاس جانا چاہیئے جبکہ آپ کچھ گھریلو علاج کا بھی سہارا لے سکتے ہیں جو عقل داڑھ کا درد کم کرنے میں بہت زیادہ مدد کر سکتے ہیں۔
عقل داڑھ کا درد دور کرنے کے لئے گھریلو نسخے
• نمک اور پانی
نمک کو پانی میں گھول کر اس سے غرارے کرنے سے عقل داڑھ سے نکلنے والا خون اور درد میں کمی آ سکتی ہے، اس سے نہ صرف درد میں کمی آئے گی بلکہ منہ سے جراثیم بھی دور ہو جائیں گے۔
• ادرک اور لہسن
عقل داڑھ میں ہونے والے درد کی وجہ داڑھ میں سوجن اور انفکشن ہے ایسے میں اگر اینٹی انفلامیٹری اور اینٹی انفیکشن خصوصیات سے بھرپور ادرک اور لہسن کو چبا لیا جائے تو اس سے درد میں کمی آئے گی یا پھر پسا ہوا ادرک لہسن بھی عقل داڑھ کی جگہ پر رکھا جا سکتا ہے۔
• لونگ
لونگ کو صدیوں سے دانتوں کا درد دور کرنے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے، اگر آپ فوری درد میں آرام چاہتے ہیں تو عقل داڑھ والی متاثرہ جگہ پر ایک لونگ رکھ لیں، یا پھر لونگ کا تیل روئی کی مدد سے لگا لیں، درد میں آرام آئے گا۔
• برف یا آئس کریم
عقل داڑھ کے درد کو ختم کرنے کے لئے اور داڑھ سے سوجن دور کرنے کے لئے آپ برف کا استعمال بھی کر سکتے ہیں، برف کا ٹکڑا بار بار متاثرہ جگہ پر لگائیں یا پھر آئس کریم کھائیں۔
Leave a Reply