تین قسم کےانسان کبھی دکھی نہیں ہوسکتے ؟

خوش رہنا آپ کے اپنے اوپر منحصر کرتا ہے۔ کہ آپ کسی کی بات کو کسی حدتک سنجیدہ اور مزاق میں لیتے ہیں۔ بعض اوقات چھوٹی چھوٹی باتوں کو سر پر سنوارکرنےسے ہم روزمرہ کی زندگی کوتناؤ کا شکار بنادیتے ہیں۔ اور چھوٹی چھوٹی خوشبو سے لطف اندوز ہونا بھول جاتے ہیں۔ خوش رہیں خوشیاں بانٹے۔ بدنصیبی بڑی خوبصورت شکل میں آتی ہے۔ اور ہم اسے نہیں پہچان پاتے ،

اس طرح خوش نصیبی بظاہر خوبصورت شکل میں نہیں ہوتی اور ہم اسے بھی پہچاننے سے انکا ر کردیتے ہیں۔ جو دکھ دے اسے چھوڑ دو، مگر جسے چھوڑ دو اسے دکھ نہ دو ، دن کی روشنی میں رزق تلاش کرو، رات کو اسے تلاش کر و جو رزق دیتا ہے۔ اگر تم اللہ تعالیٰ کی عبادت نہیں کرسکتے تو گن اہ کرنا چھوڑ دو آسمان پر نگاہ ضرور رکھو مگر یہ مت بھولو کہ پاؤں زمین پر ہی رکھے جاتے ہیں۔ من کی میل کو ختم کرنے کےلیے سب سےپہلے اپنی میں ختم کرو اور میں کوختم کرنے کےلیے عاجز بنناضروری ہے اور عاجز بننے کےلیے یہ ضروری ہے کہ تم اپنی ہستی تک بھول جا کہ تو کیا ہے بس اتنا یاد رکھ تو خاک ہے خاک پر ہے اور تجھے خاک میں ہی جانا ہے۔ زندگی میں کبھی ان لوگوں کو کھونے کی کوشش مت کرنا جن کی آنکھیں آپ کے لیے روئی ہوں جن کےلب آپ کے لیے دعا گور ہے ہوں ۔ جن کا دل آپ کےلیے تڑپا ہو کیونکہ ایسے نقصان کا کبھی ازالہ ممکن نہیں ۔ ۔

تین لوگ ایسے ہیں جو کبھی گن اہ نہیں کرتے لیکن پھر بھی ناپسند ید ہ ہوتے ہیں۔ لالچی، متکبراو ربہت زیادہ کھانے والے ۔ عقل مند کو اللہ کی تائیدحاصل ہوتی ہے۔ اللہ تعالیٰ سے ڈر اور ریا کاری سے خدا کے ڈر کا مظاہر ہ نہ کر اس وجہ سے تیری عزت کریں اور تیرا دل حقیقتاً گن اہ گا ر ہوں۔ زبان کے شر سے محفوظ رہنا چاہتے ہو تو خاموش رہا کرو۔ بے وقوفوں سے دوستی مت کرو کیونکہ یہ مشکل وقت میں تیری مشکلات میں اضافہ کریں گے ۔ عقلمندوں کی صحبت اختیا ر کرو، یہ مشکل وقت میں تیری مدد کریں گے ۔ موت کو ہر وقت پیش نظر رکھو اور مصائب دنیا کو سہل خیال کرو۔ جاہل لوگوں سے کم ملو ورنہ وہ تجھے بھی جاہل بنا دیں گے۔ دوست سے راز کی بات مت کہو ہوسکتا ہے کل وہ تمہارا دشم ن بن جائے۔زیا دہ سنو اور کم بولو۔ نفس کی درستگی میں مصروف رہو اس سے صفات بد کے بجائے صفات نیک پیدا ہوں گی۔ سچ بات کو مت چھپاؤ اورجھوٹ مت بولو۔

چھوٹے کاموں کو حقیر مت سمجھو کیونکہ چھوٹے کا م ہی بڑے نیک کام کرنے کا سبب بنتے ہیں۔ تو رحم کرے گا تو تجھ پر رحم کیا جائےگا۔ تو بھلائی کرے گا تو تو بھلائی پائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *