کولیسٹرول کم کرنا چاہتے ہیں تو ڈاکٹر عیسیٰ کا بتایا ہوا نسخہ اپنائیں اور صحت مند زندگی پائیں

بیماری چھوٹی ہو یا بڑی ہماری روزمرہ زندگی کو متاثر کر دیتی ہے اور ہم ایک بیماری کے ساتھ ساتھ دیگر بیماریوں میں بھی مبتلا ہوتے چلے جاتے ہیں، آج ہم آپ کو بتانے والے ہیں ڈاکٹر عیسیٰ کی بتائی ہوئی کولیسٹرول کم کرنے کی ریمیڈی، جو استعمال کر کے آپ بھی حاصل کر سکیں گے صحت مند زندگی۔

کولیسٹرول ایک ایسی بیماری ہے جو ہمارے جسم میں خون کی رگوں کو متاثر کرتا ہے خون گاڑھا ہوتا ہے اور دل کے مسائل جیسے بلڈ پریشر اور ذہنی تناؤ یا جسمانی دباؤ کا شکار ہو سکتے ہیں، صرف یہ ایک بیماری آپ کو بےحد متاثر کر سکتی ہے۔

کولیسٹرول ہمیشہ 20 سال کی عمر کے بعد سے بننا شروع ہوتا ہے کیونکہ وقت کے ساتھ ساتھ جوں ہی عمر رسیدہ ہوتا جاتا ہے خون گاڑھا ہونے لگتا ہے اور جسم میں کولیسٹرول بننا شروع ہو جاتا ہے۔

کولیسٹرول کو متوازن رکھنے کے لئے گھریلو نسخہ

• سوکھے پودینے کا پاؤڈر، اجوائن، کالا زیرہ، تمام اجزاء باریک پسے ہوئے ہم وزن لے کر مکس کریں، اب اسے آدھی چمچی صبح شام کھائیں، یہ سفوف آپ کا خون پتلا کرے گا آپ کا کولیسٹرول کم کرے گا اور اس سے جڑے تمام مسائل کا خاتمہ کرے گا۔

• اگر آپ کولیسٹرول کو دوا کا استعمال کرتے ہیں تو دوا کے ساتھ ساتھ بھی یہ سفوف استعمال کر سکتے ہیں، اس کے علاوہ جو لوگ کولیسٹرول کا شکار نہیں ہیں لیکن چاہتے ہیں کہ کبھی اس کا شکار نہ ہوں اور فٹ رہیں تو ایسے لوگ بھی اس سفوف کا استعمال کر کے خود کو فٹ رکھ سکتے ہیں۔

• ایسے نوجوانوں کو سوکھے پودینے کا پاؤڈر، اجوائن اور کالے زیرے کا ہم وزن پاؤڈر بنا کر اسے ایک چائے کا چمچ پانی کے ساتھ روزانہ پینے کی عادت ڈال لیں، صحت مند زندگی پائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *