آملہ سے ذیابطیس کا علاج ۔۔ جانیئے آملہ کا استعمال ذیابطیس کا شکار مریضوں کے لئے کیوں ضروری ہے؟
کیا آپ نے کبھی سوچا تھا کہ آملہ بالوں کے علاوہ بھی بہت سے علاج کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے، آج ہم آپ کو بتانے والے ہیں آملہ سے بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول کرنے کا وہ طریقہ جس سے آپ بھی ذیابطیس پر قابو پا سکیں گے۔
• ذیابطیس سے نجات کے لئے آملہ کا استعمال
آملہ کو صدیوں سے مختلف گھریلو علاج میں استعمال کیا جا رہا ہے زیادہ تر آملہ کو بالوں، جلد اور وزن کم کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے لیکن یہ بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول کرنے کے لئے بھی بےحد فائدے مند ہے۔
• آملہ کی غذائیت
آملہ میں وٹامن سی، کیلشیم، آئرن، فاسفورس اور کرومیم جیسے مجموعی صحت کو فروغ دینے والے غذائی اجزاء موجود ہوتے ہیں جو ذیابطیس کنٹرول کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔
آملہ ذیابطیس کو کیسے کنٹرول کرتا ہے؟
آملہ میں وٹامن سی ہوتا ہے جو ہماری قوتِ مدافعت کو مضبوط بناتا ہے اور ساتھ ہی ہماری آنتوں کے مائیکروبیم کو مضبوط بناتا ہے یہ ہمارے میٹابولزم کو بڑھا کر جسم سے زہریلے مادوں کو بھی خارج کرتا ہے۔
آملہ میں موجود اینٹی اکسیڈنٹس ہمارے خون سے بلڈ شوگر لیول کو گھٹا کر ذیابطیس کی شکایت کو کم کرتے ہیں۔
جرنل آف میڈیکل فوڈ میں شائع ایک تحقیق کے مطابق آملہ کا عرق استعمال کرنے سے ہمارے جسم میں آکسیڈیٹو تناؤ کم ہوتا ہے اور اس طرح خون سے اضافی شوگر کم ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے بلڈ شوگر لیول متوازن رہتا ہے۔
آملہ میں کرومیم موجود ہوتا ہے جو ہمارے لبلبے میں پیدا ہونے والے انسولین پر مثبت نتائج کا باعث بنتا ہے، آملہ میں کیلوریز کی مقدار بےحد کم ہوتی ہے جس کی وجہ سے نہ صرف بلڈ شوگر لیول کنٹرول رہتا ہے بلکہ وزن بھی کم ہوتا ہے۔
آملہ کو ذیابطیس کے علاج کے لئے کس طرح استعمال کیا جائے؟
آملہ تازہ، سوکھا ہوا یا پھر پاؤڈر ف کی شکل میں دستیاب ہوتا ہے آملہ کو اپنی غذا میں شامل کرنے کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ روز صبح تازے آملہ کا جوس پیا جائے، یہ غذائیت سے بھرپور اور صحت کے ساتھ ساتھ خوبصورتی میں بھی اضافہ کر سکتا ہے۔
Leave a Reply